ممبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک اور لطیفہ ہوگیا۔بھارتی پیسر محمد شامی بھرے میدان میں سجدہ شکر اداکرتے اچانک رک گئے۔ویڈیو وائرل ،تبصرے جاری ہیں۔
محمد شامی کا طوطی بول رہا ہے۔انہوں نے تیسری بار ورلڈ کپ میں 5 وکٹ فی میچ لینے کا کارنامہ سر انجام دے دیا۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں 5 ویں وکٹ لینے کے بعد وہ بے اختیار گھنٹوں کے بال جھکے اور سجدہ کے لئےجاتے جاتے رک گئے
ساتھی کھلاڑیوں نے قریب آکر مبارکباد دی لیکن وہ بھی مسکرا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر اس پر تبصرے جاری ہیں۔
ایک کا تاریخی جملہ
اور محمد شامی اپنے ہی ملک کے انتہا پسندوں سے ڈر گئے۔
اب بھارتی فینز کو اور کچھ نہ سوجھا تو کمر درد کی بات کردی
ان سے کوئی پوچھے کہ کمر درد والا اچھل کر 5 وکٹ کیسے لے رہا۔