لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی میڈیا ڈائریکٹربھی مستعفی،ایک اور سرکاری نگران آرہا،کرکٹ ٹیم میں بھی نگرانوں کی سلیکشن ہونے والی۔پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔اب کی بار میڈیا کا نمبر لگ گیا ہے،یہ بھی سرکاری نوکری بنادی گئی ہے۔عالیہ رشید جو کہ میڈیا ڈائریکٹر تھیں ،اب وہ پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر بن گئی ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
دوسری جانب ایک اور بڑا انکشاف ہواہے کہ عامر میر کو پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔
بڑا ظالم،بے رحم ہوسکتا ہوں،شاہین آفریدی کی پی سی بی سمیت ایک گروہ کو دھمکی
عامر میر کون ہے
یہ سینئر صحافی حامید میر کے بھائی ہیں،گزشتہ نگران دور حکومت میں پنجاب کے وزیر اطلاعات رہے ہیں۔جیسے محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ایسے ہی اب چونکہ وہ چیئرمین ہیں تو اب وہ مسلسل دوسرا ایسا بندا پی سی بی میں لائے ہیں جو پہلے ان کے ساتھ نگران سیٹ اپ میں تھا۔