حیدرآباد ،کرک اگین رپورٹ
میرے مسکرانے کی وجہ اب صرف تم،ثانیہ مرزا بیٹے کی چھٹی سالگرہ پر تنہا
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا کی چھٹی سالگرہ والدہ نے منائی ہے ۔والد کہیں دکھائی نہیں دیئے، اس کی وجہ اگرچہ دونوں میں علیحدگی ہے لیکن علیحدگی کے بعد باپ کی بیٹے سے ملاقات کی ایک سنگل سٹوری بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔
اہنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آتا ک تم 6 سال کے ہو گئے ہو لیکن یہ یقین رکھنا کہ میرے مسکرانے کی وجہ صرف اور صرف تم ہو۔
میاں بیوی کے درمیان ویسے اختلاف آخری کافی عرصے سے چلے آرہے تھے لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق اس سال کے شروع میں جنوری میں ہوئی جب شعیب ملک نے اپنی دوسری شادی کر لی اس کے فوری بعد ثانیہ مرزا نے بھی تصدیق کی کہ ان میں طلاق ہو چکی ۔