لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹچیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی بورڈز میٹنگ سے قبل نیوزی لینڈ کا بڑا دھماکا،بھارت کا شکریہ بھی ادا کردیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے پیدا ڈرامائی حالات میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا اہم ترین بیان سامنے آگیا ہے اور یہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کرکٹ نےبھارت کا شکریہ ادا کردیا۔ایسے وقت میں کہ جب آئی سی سی بورڈز میٹنگ 29 نومبر 2024 کو شیڈو ہے اور اس پر یہ فیصلہ ہونا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل اختیار کرتا ہے یا نہیں اور اگر نہیں کرتا تو آئی سی سی اس پر کیا حتمی فیصلہ کرتا ہے۔پھر پاکستان کے حالات ودیگر معاملات نے بھی کام خراب کررکھاہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو سکاٹ ویننک نے کہا ہے کہ ہمار مفروضہ یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ بھارت پاکستان نہیں جاتا اور ایونٹ ہائبرڈ ماڈل میں تقسیم ہو جاتا ہے تو ہم صرف اس کو اپنائیں گے۔ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کریں گے۔پاکستانی موقف کی سپورٹ کا جواب خود بخود موجود ہے ۔
آئی سی سی اجلاس سے قبل ہی پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ
انہوں نے کہا ہے کہ اس میں بہت کچھ شامل ہے۔ بھارت عالمی کھیل کے لئے بہت کچھ کرتا ہے اور ہم سب اس کے لئے واقعی شکر گزار ہیں۔ ہم سب بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے خلاف مزید کرکٹ کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔ واضح طور پر یہ ایک چیلنج ہے۔ہم میں سے باقی لوگ وہی کھیلتے ہیں جو ہمارے سامنے ہے۔ عالمی کرکٹ پیچیدہ ہے۔ ہم آئی سی سی کو سپورٹ کرنے کے لیے جو کر سکتے ہیں کرتے ہیں۔(کیوی بورڈ چیف نے بی بی سی سے بات کی ہے)