دبئی۔کرک اگین رپورٹ جے شاہ نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے فیصلے کرلئے ،سکاٹ لینڈ اپ ڈیٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
آئی سی سی چیئرمین کے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے بنگلہ دیش کے خلاف بڑے جرمانہ کی تیاری کررہے ہیں ساتھ میں سکاٹ لینڈ کو بنگلہ دیش کی جگہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ سی میں رکھ لیا گیا ہے اور سکاٹ لینڈ سے رابطہ ہوگیا ہے۔بنگلہ دیش کی آئی سی سی ثالثی کمیٹی کو دی گئی درخواست مسترد کردی ہے ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی سے اپیل کی تھی کہ وہ سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کے فیصلے کو واپس لے۔ اپیل کی سماعت کا امکان نہیں ہوئی کیونکہ یہ ڈی آر سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو آئی سی سی بورڈ کے فیصلوں کے خلاف اپیل باڈی کے طور پر کام نہیں کر سکتی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کی آخری کوشش،دروازہ کھٹکھٹا دیا
ایک مایوس بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی تنازعات کے حل کی کمیٹی (ڈی آر سی) کو خط لکھا ہے جس میں اس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہندوستان میں قومی مردوں کی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کھیلوں کے انعقاد کے گورننگ باڈی کے فیصلے کو کالعدم کرے لیکن اس کی اپیل پر سماعت نہیں کی گئج کیونکہ یہ ذیلی کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
اب آئی سی سی نے سکاٹ لینڈ سے آفیشلی رابطہ کرکے اسے اوکے کردیا ہے ۔ امین الاسلام بلبل کی قیادت میں بی سی بی نے مکمل طور پر کارنر ہونے کے بعد، اپنا آخری حربہ استعمال کیا تھا۔
بنگلہ دیش کیلئے واحد ادارہ ایک بچا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
