کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔بصیرت نہ بصارت۔اندھوں کے بیچ میں کانا راجا۔پاکستان کو بھارت سے ایک اور بدترین شکست۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر 8 کیلئے کنفرم کرلیا ہے۔کپتان سلمان علی کی ناکام کپتانی کا پیج پھٹ گیا۔بیٹنگ لائن کا جنازہ اٹھ گیا۔کھیل کے سب سے کامیاب کپتان کی آنکھ کیا ضائع ہوئی۔اس کی پوری کرکٹ ٹیم کو نظر آنابند ہوگیا۔نقوی کی قیادت میں پاکستان کو ایک اور داغ لگ گیا۔
پاکستان کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔13 رنز تک 3 اور34 رنز تک 4 وکٹیں پویلین میں تھیں۔صاحب زادہ فرحان صفر،صائم ایوب 6،سلمان علی آغا4 اور بابر اعظم 5 کرکے چلتے بنے۔پاکستان نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 4 وکٹ پر صرف 38 رنزبنائے۔اس کے بعد عثمان خان نے بیٹ سنبھالا اور کچھ تیزی سے سکور کیا۔ان کا ساتھ شاداب خان دے رہے تھے۔پاکستان نے اپنی اننگ کے 10 اوورز میں 4 وکٹ پر 71 کئے تھےاگلے اوور میں عثمان خان 34 بالز پر 44 رنزکے ساتھ پٹیل کی بال پر سٹمپ آئوٹ ہوگئے۔پاکستان73 پر 5 ہوگیا تھا۔اس کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں۔محمد نواز 4 اور شاداب خان 14 پر چلے گئے۔پاکستان یکدم 78 رنز 7 وکٹ ہوگیا تھا۔97 پر 8 ویں وکٹ فہیم اشرف کی گری جو10 کرسکے۔اگلی بال پر ابرار احمد بھی صفر پر گئے۔بائولرویرون چکرورتھی ہیٹ ٹرک پر آگئے،۔عثمان طارق نے کوشش ناکام کی لیکن بھارتی ٹیم ریویو پر گئی۔کوشش ناکام رہی۔پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔آخری وکٹ عثمان طارق کی تھی۔بھارت 61 رنز سے جیت کر سپر 8 میں پہنچ گیا۔
بھارت کی جانب سے تمام بائولرز نے وکٹیں لیں۔اکسر پٹیل نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔چکرورتھی نے بھی 17 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔ہاردک پانڈیا 16 اور بمرا 17 رنز دے کر 2،2 آئوٹ کرگئے۔
اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنزکا ہدف دیا ۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان 6 سپنرز کے ساتھ کھیلنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے بڑے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلایا اور اسے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 175 رنز تک محدود رکھا۔ابھیشک شرما صفر پر گئے۔تلک ورما نے 25 رنز کئے۔ایشا کشن نے جارحانہ بلے بازی کی اور40 بالز پر 77 رنز کرگئے۔10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ہاردک پانڈیا کی بڑی وکٹ صفر پر گئی۔
ہینڈ شیک طے کرکے بھارت مکرا،آئی سی سی پھر استعمال،پاکستان اور بنگلہ دیش سے دھوکا،بریکنگ نیوز
اننگ کے 19 ویں اوور میں عثمان طارق نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ کروایا۔وہ29 بالز پر 32 رنز کرسکے۔بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر175 رنزبنائے۔آخری اوور میں شیوم ڈوبے 27 کرکے رن آئوٹ اور اکسر پٹیل صفر پر کیچ آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 25 رنز دے کر 3 اور عظمان طارق نے 24 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔سلمان آغا نے 2 اوورز میں 10 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔ابرار احمد کو 3 اوورز میں 38 اور شاداب خان کو ایک اوو ر میں 17 رنز پڑے۔محمد نواز نے 28 رنز دیئے۔تینوں ناکام گئے۔۔شاہین آفریدی کو اک وکٹ کیلئے 2 اوورز میں 31 رنزکی مار پڑی۔
