لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی پنڈیز کو ڈیبیو میچ میں اب سیٹ شکست ۔پشاور زلمی نے سخت مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پشاور زلمی نے215 رنزکے چیلنج ہدف کا تعاقب اعتماد سے شروع کیا۔پہلی اننگ کی طرح دوسری میں بھی اوپننگ شراکت توڑنا مشکل ہوگیا۔بابر اعظم اور محمد حارث نے بہتر سٹینڈ دیا۔78 کےسکور پر اسے پہلا نقصان ہوا،جب بابر اعظم 39 رنزبناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔یہ 9 واں اوور تھا۔کامیاب بائولر آصف آفریدی تھے۔بابر نے 28 بالیں کھیلیں۔تھوڑی دیر بعد محمد حارث بھی آئوٹ ہوئے۔وہ 28 بالز پر 47 کرگئے۔128 کے سکور پرپنڈیز کو تیسری کامیابی ملی،جب ہارڈی 8 رنزبناکر کیچ دے گئے۔زلمی کو اب 39 بالز پر 87 رنزکی ضرورت تھی۔کوشال مینڈس 17 بالز پر31 کرکے گئے تو 130 پر 4 وکٹ کے ساتھ زلمی مشکلات میں تھی۔
مچل بریسول اور عبدالصمد کی دھواں دار بیٹنگ کے ساتھ عامر جمال کی شاندار ہیٹنگ کے نتیجے میں پشاور زلمی نے کم بیک کیا اور میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔بریسول نے 17 گیندوں پر 35 لناٹ آؤٹ رنز بنائے۔عبد الصمد نے11 گیندوں پر 33 رنز کئے۔عامر جمال نے 5 بالز پر 17 رنز مارے۔
عامر کو بڑی مار پڑی 49 رنز کے عوض ایک وکٹ ملی۔عماد بٹ نے45 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔نسیم شاہ کو چار اوور میں 51 رنز پڑے ۔کوئی وکٹ نہ ملی۔
اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے تیسرے روز تیسرامیچ راولپنڈی پنڈیز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔نئی ٹیم پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔انہوں نے یاسر خان کے ساتھ مل کر ساڑھے 12 اوورز میں 125 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔محمد رضوان32 بالز پر 41 کرکے گئے۔ایک چھکا اور 5 چوکے تھے۔زلمی کو دوسری کامیابی 15 ویں اوور میں بڑی ملی،جب یاس خان شاندار83 رنزبناکر علی رضا کا شکار بنے۔فیلڈر عامر جمال تھے۔انہوں نے صرف 46 بالیں کھیلیں۔6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔کامران غلام20 بالز پر 37 اور ڈیرل مچل13 بالز پر 23 کرگئے۔سام بلنگز 8 بالز پر 18 کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔راولپنڈی پنڈیز نے اپنے ڈیبیو میچ میں 4 وکٹ پر 214 رنز بنائے۔عالی رضا نے 3 اوورز میں 42 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ عامر جمال کو 3 اوورز میں ایک وکٹ کیلئے43 رنزکی مار پڑی۔یارون ہارڈے نے 36 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
