لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔لاہور قلندرز کو بال ٹیمپرنگ پر 5 رنزکا جرمانہ،کراچی کنگز سے شکست ہوگئی،دوسری نیوز ساتھ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو روایتی حریف کراچی کنگز سے 4 وکٹ کی شکست۔بال تبدیلی کے الزام میں قلندرز پر 5 رنز کا جرمانہ شکست کا سبب بن گیا۔شاہین آفریدی ناخوش۔مزید کارروائی کا امکان۔دن کے پہلے میچ میں حیدر آباد کنگز مین کی تاریخ میں پہلی جیت ہوئی ہے۔
قذافی سٹیڈڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لو سکورنگ شو رہا۔قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور قلندرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر128 رنز بناسکی۔عبد اللہ شفیق کے 33 اور حسیب اللہ خان کے 28 نمایاں رنز رہے۔لاہور قلندرز نے آخری 5 وکٹیں 34 بالز میں گنوائیں اور اس دوران صرف 23 رنز بناسکے۔
کراچیئ کنگز کے ایڈم زمپا نے آخری میڈن وکٹ اوور نکالا۔4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔میر حمزہ نے3 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔معین علی نے 31 رنز کے ساتھ 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
بظاہر یہ آسان ہدف تھا لیکن سپن ٹریک پر کراچی کنگز کو بھی اندازہ تھا کہ ہدف بمشکل پورا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے اخر تک مشکلات کا سامنا رہا ۔
کراچی کنگز نے بھی اپنی تین وکٹیں 39 رنز پر گوا دیں لیکن لاہور کو چوتھی وکٹ 82 پہ اور پانچویں 88 پر ملی یہاں تک پہنچتے پہنچتے 15 اوور گزر گئے تھے ۔قلندرز کو جیتنے کی امید تھی کیونکہ رنز بننے مشکل تھے۔ آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے کہ لاہور قلندرز کو پانچ رنز کا جرمانہ عائد ہوا۔ان پر بال کنڈیشن تبدیلی کا الزام لگا۔ سلو اوور ریٹ پر فیلڈر اندر لانا پڑا۔اور جس کی وجہ سے ہدف کم ہو کر 9 رنز رہ گیا۔ حارث رؤف نے پہلی گیند پر سیٹ بیٹر خوشدل شاہ کو کیچ کروایا۔ سکندر رضا نے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ پکڑا جو یقینی طور پر چھکا تھا لیکن یہ کوشش ناکافی رہی، کیونکہ نئے آنے والے بیٹر عباس آفریدی نے اخری گیند پر چھکا لگا کر میچ ہی لپیٹ دیا۔ انہوں نے دو گیندوں پر 10 ناٹ اؤٹ رنز بنائے۔ خوش دل شاہ جو اؤٹ ہوئے 13 رنز بنا کے ،وہ حارث رؤف کی گیند پر ۔ اعظم خان 12 بال پر 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے معین علی 18،سعد بیگ 19 رنز بنا کے گئے ۔سلمان علی آغا صفر پر گئے۔ محمد وسیم نے 38 رنز کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ کپتان ڈیوڈ وار نر صرف اٹھ رنز بنا سکے تھے، تو کراچی کنگز کی ٹیم کو مدد ملی۔ امپائرزنے گیند تبدیل کی۔ شاہین شاہ آفریدی ناخوش تھے۔ آخری اوور سے قبل اور کافی بحث ہوتی رہی۔ اس کے بارے میں تفصیلات پی سی بی بعد میں جاری کرے گا لیکن لاہور قلندرز کو شکست اس وقت ہوئی جب کراچی کنگز نے ہدف 19.3 اوورز میں چھ وکٹ پر مکمل کر کے چار وکٹ کی جیت اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کراچی کنگز پی ایس ایل 11 کے پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر آگئی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی چار اوورز میں 18 رنز کے عوض چار وکٹوں کی شاندار پرفارمنس بھی ناکافی رہی۔ حارث رؤف کو ساڑھے 3 اوورز میں 45 رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی اور مستفیض الرحمن کو آج چار اوورز میں 20 رنز پڑے لیکن وہ بھی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین دوسرا میچ ہار گئی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 40 رنز سے پہلی فتح حاصل کر لی ہے ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایک میچ میں کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کی۔زیادہ تع مشکلات کا شکار رہی لیکن گرتے پڑتے وہ 8 وکٹوں پر 174 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔اننگ کی خاص بات شامل حسین کی مسلسل دوسری ففٹی تھی ۔انہوں نے 54 رنز بنائے ان کے ساتھ حسن نواز نے 53اسکور کیے۔ریلی میرڈتھ نے 3 اور عاکف جاوید اور مہیش تھکشانا نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں کنگز مین کی آدھی ٹیم 57 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔واپسی کرنے والے معاذ صداقت صفر پر گئے اور صائم ایوب 8 پر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان 14 ،سعد علی 7 اور کپتان مارنس لبوشین 23 رنز کے ساتھ واپس آئے ۔
عرفان خان اور حسن خان نے پانچویں وکٹ پر اچھی مزاحمت کی لیکن 105 پر شراکت ٹوٹی اور ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 134 رنز تک رہی۔عرفان خان کے 33 اور حسن خان کے31 رنز تھے۔ابرار احمد نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔احمد دانیال نے 13 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
