احمد آباد۔کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی کی شبمان گل کے ساتھ شدید تلخ کلامی کیوں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ویرات کوہلی کی بھارتی محدود اوورز کپتان اور آئی پی ایل فائنل کے حریف قائد سے تلخ کلامی۔شبمان گل شرمندہ سی مسکراہٹ لئے کھڑے رہے۔
احمد آباد میں آئی پی ایل 2026 فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے مسلسل دوسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا ہے۔اس نے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی فتح گر 75 رنزکی ناقابل شکست اننگ تھی۔
ویرات کوہلی پھر افق پر نمایاں،رائل چیلنجرز بنگلورو پھر آئی پی ایل چیمپئن
میچ کے اختتامی لمحات میں شبمان گل نے کوہلی کا ایسا لو کیچ پکڑا جو واضح طور پر کیچ نہیں تھا۔بال گرائونڈ سے ٹکراگئی تھی لیکن شبمان گل اور ان کے ساتھی جشن منارہے تھے۔کوہلی شروع سے حیران تھے اور غصہ میں تھے۔بعد میں جب تھرڈ امپائر نے ریویو دیکھا تو ناٹ آئوٹ قرار پائے۔
بس پھر کیا تھا،کوہلی نے شبمان گل کی خوب کلاس لی اور انہیں سنائیں۔ان کے پاس گئے،ان کے بازو کو پکڑا اور سخت انداز میں باتیں کیں۔شبمان گل شرمنندگی سے مسکرارہے تھے۔
