لندن۔کرک اگین رپورٹ ۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ہوم سیزن 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ مینز اور ویمنز ایشیز سیریز کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تاریخ بھی سامنے آئی ہے جو نو جون کو ہونا ہے اور لارڈ سے اب اسے اوول میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر الگ سے ہم دے چکے ہیں۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ اسی سال پاکستان کے انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز زیر غور تھی لیکن ہم نے خبر بریک کی تھی کہ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو کاؤنٹر کر رہا ہے اور پھر وہی ہوا اب بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ شیڈول ہو گیا ہے۔
لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی چھن گئی،اوول فائنل
پاکستان کو پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز مل گئی ہے ۔یہ اس اعتبار سے بہتر ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 سے قبل اس سے اچھی پچز پر کھیلنے کی درست معنوں میں تربیت ملے گی۔
ورلڈکپ تیاری،پاکستان 2027 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرے گا
مردوں کی ایشز 2027 کا شیڈول
تمام اوقات برطانیہ ٹائم کے مطابق
18 تا 22 جون: پہلا ٹیسٹ، ٹرینٹ برج، 11:00 بجے
30 جون تا 4 جولائی: دوسرا ٹیسٹ، لارڈز، 11:00 بجے
8 تا 12 جولائی: تیسرا ٹیسٹ، ایجبسٹن، 11:00 بجے
21 تا 25 جولائی: چوتھا ٹیسٹ، ساؤتھمپٹن، 11:00 بجے
29 جولائی تا 2 اگست: پانچواں ٹیسٹ، کیا اوول، 11:00 بجے
خواتین کی ایشز 2027 کا شیڈول
ٹیسٹ
24-27 جون: ہیڈنگلے، 11:00
ٹی ٹوئنٹی سیریز
3 جولائی: ٹرینٹ برج، 19:00
6 جولائی: کیا اوول، 18:30
9 جولائی: ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، 19:00
ون ڈے سیریز
13 جولائی: ساؤتھمپٹن، 13:00
16 جولائی: لارڈز، 13:00
20 جولائی: ایجبسٹن، 13:00
انگلینڈ 2027 کے دیگر میچز
انگلینڈ مردوں کی ٹیم بمقابلہ پاکستان
15 مئی: پہلا ون ڈے، ساؤتھمپٹن، 11:00
19 مئی: دوسرا ون ڈے، اولڈ ٹریفورڈ، 13:00
21 مئی: تیسرا ون ڈے، ہیڈنگلے، 11:00
23 مئی: چوتھا ون ڈے، ڈرہم، 11:00
26 مئی: پانچواں ون ڈے، کارڈف، 13:00
انگلینڈ مردوں کی ٹیم بمقابلہ بنگلہ دیش
28 مئی تا 1 جون: واحد ٹیسٹ، لارڈز، 11:00
انگلینڈ مردوں کی ٹیم بمقابلہ نیوزی لینڈ
7 ستمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی، ڈرہم، 18:30
9 ستمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، اولڈ ٹریفورڈ، 18:30
11 ستمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، کارڈف، 14:30
14 ستمبر: پہلا ون ڈے، ایجبسٹن، 12:30
16 ستمبر: دوسرا ون ڈے، لارڈز، 12:30
19 ستمبر: تیسرا ون ڈے، برسٹل، 10:30
22 ستمبر: چوتھا ون ڈے، ٹرینٹ برج، 12:30
25 ستمبر: پانچواں ون ڈے، ہیڈنگلے، 10:30
