پاکستان 2027 میں پانچ ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گےسیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 21 مئی کو لیڈز میں ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔
پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔
