پورٹ آف سپن۔کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان کے پاس ٹیسٹ جیتنے،سیریز ڈرا کا گولڈن موقع ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پورٹ اف سپن ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔پوری ٹیم کھیل کے چوتھے روز ابتدائی سیشن میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان جس نے پہلی اننگز میں اگرچہ 43 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ اس برتری نے اسے یہ فائدہ دیا کہ اس اسے اب 75 رنز کا معمولی ہدف عبور کرنا ہے لیکن اس پچ پر جہاں سپنرز چھائے ہوئے ہیں۔ کیا پاکستان کے بیٹرز با اعتماد چھوٹا سا ٹوٹل حاصل کر سکیں گے ۔کرکٹ فینز کے لیے اب یہ دیکھنا باقی ہے۔
پورٹ آف سپن ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم 47 ویں اوور میں 117رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 32 اور علی عثمان نے 39 رنز دے کر 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ میچ جیت کر سیریز ڈرا کردے۔
