ممبئی۔کرک اگین رپورٹ
ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027، میزبانی سری لنکا سے بھارت منتقل، 6 ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔
سری لنکا سے میزبانی کیوں چھینی گئی اور پاکستان اس میگا ایونٹ سے باہر کیوں ہے،کرکٹ کے حلقوں سے اس وقت ایک سنسنی خیز اور چونکا دینے والی کرکٹ کی بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی آفیشل طور پر بھارت کے حوالے کر دی ہے۔ آئی سی سی کے نو منتخب چیئرمین جے شاہ نے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ تاریخ کی اس پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی اصل میزبانی سری لنکا کے پاس تھی۔ لیکن اندرونی کہانی کچھ اور ہی نکلی؛ سری لنکا سے یہ میزبانی اچانک چھین لی گئی۔ شائقین کو دکھانے کے لیے تو یہ تاثر دیا گیا کہ بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور بھارت کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، لیکن اندرونی طور پر وہی ہوا جس کا پہلے سے امکان تھا۔ یعنی کرکٹ کی بساط پر ایک بار پھر بھارتی بورڈ کا پلڑا بھاری رہا اور میگا ایونٹ بھارت کے نام ہو گیا۔ اب یہ ٹورنامنٹ ممبئی اور وڈودرا کے میدانوں پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان اس ایونٹ سے باہر کیوں ہوا؟جیسے ہی یہ کرکٹ اپڈیٹ سامنے آئی، شائقینِ کرکٹ کے ذہنوں میں پہلا سوال یہی ابھرا کہ کیا اب پاکستان کی ویمنز ٹیم اپنے میچز کسی نیوٹرل مقام پر کھیلے گی؟ لیکن اصل حقیقت اس سے بھی زیادہ تلخ ہے۔ پاکستان کی ٹیم اس ایونٹ کا حصہ ہی نہیں ہے۔آخر پاکستان اس تاریخی ٹورنامنٹ سے باہر کیوں ہوا؟ اور آئی سی سی نے سری لنکا کی گورننس کا بہانہ بنا کر یہ میزبانی بھارت کی جھولی میں کیوں ڈال دی؟ اس کے پیچھے آئی سی سی کی رینکنگ کا کون سا خفیہ فارمولا اور کھیل کی سیاست چھپی ہوئی ہے؟جہاں یہ ٹیمیں اس تاریخی ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہیں پاکستانی فینز کے لیے کرکٹ کی تازہ ترین خبریں کچھ زیادہ اچھی نہیں ہیں۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ اور کوالیفکیشن کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے اس فہرست کا حصہ نہیں بن سکی، جس پر کرکٹ کے حلقوں میں کافی مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس ٹورنامنٹ کے میچ شیڈول اور لائیو اسکورز سے باخبر رہنا چاہتے ہیں، تو ہمارے پلیٹ فارم کو وزٹ کرتے رہیں کیونکہ یہاں ہر لمحہ بدلتی صورتحال کی اپڈیٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
تاریخ، اسٹیڈیم اور شریک ٹیموں کی مکمل تفصیلات
اس تاریخی ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کا انعقاد 14 سے 28 فروری تک بھارتی شہروں ممبئی اور وڈودرا میں کیا جائے گا۔ یہ دو ہفتے دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ کے لیے انتہائی سنسنی خیز ثابت ہونے والے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین کھلاڑی ٹرافی کے لیے ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔اگر اسٹیڈیمز کی بات کی جائے تو ممبئی میں کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) کا تاریخی میدان اور وڈودرا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اس میگا ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ یہ دونوں مقامات پچ کی بہترین صورتحال اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہیں پر دنیا کی چھ معروف خواتین کرکٹ ٹیمیں اکٹھی ہوں گی، جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ, جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔انہی ٹیموں کے درمیان ٹرافی کے حصول کے لیے کڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ عالمی کرکٹ کونسل کی جانب سے آنے والے دنوں میں کچھ نئی گائیڈ لائنز کا اعلان بھی متوقع ہے۔
ہماری ویب سائٹ پر ائی سی سی کرکٹ نیوز اور اس ٹورنامنٹ سے متعلق کرکٹ کے تازہ ترین ارٹیکل باقاعدگی سے شیئر کیے جاتے ہیں تاکہ آپ کھیل کی دنیا کی کسی بھی بڑی اور اہم ترین تبدیلی یا تجزیے سے محروم نہ رہیں۔
