دبئی ۔کرک اگین رپورٹ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
ویمنز ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فائنل کھیلنے کی جنگ اب اپنے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کا حتمی فیصلہ آج ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے اختتام پر ہو جائے گا۔
پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان اس اہم ترین ناک آؤٹ مقابلے کا ٹاس ہو چکا ہے، جہاں ٹاس کا سکہ سری لنکن کپتان کے حق میں گرا اور انہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ اب تمام تر ذمہ داری پاکستانی خواتین بلے بازوں کے کندھوں پر آ گئی ہے کہ وہ سری لنکن بولنگ اٹیک کے سامنے وکٹ پر ٹھہر کر ایک بڑا اور مضبوط ہدف بورڈ پر سجائیں، تاکہ بولرز کے پاس دفاع کے لیے اچھا اسکور ہو اور پاکستان فائنل میں پہنچ کر بھارت کے خلاف میدان مار سکے۔ اگر پاکستانی ٹیم اس امتحان میں سرخرو ہو کر فائنل تک رسائی حاصل کر لیتی ہے تو یہ مقابلہ کرکٹ کی دنیا کا ایک بہت بڑا اور یادگار واقعہ بن جائے گا۔
مردوں کے بعد اب ویمنز ٹیم کی باری، بھارت سے عبرتناک شکست
ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی فائنل میچ میں ٹرافی دینے کے لیے خود وہاں تشریف لے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کے حوالے سے ایک نیا اور حساس مسئلہ کھڑا ہونے کا بھی واضح امکان ہے۔
