دبئی۔ کرک اگین رپورٹ۔ بریکنگ نیوز،24 عالمی کرکٹ ایونٹس،آئی سی سی نے شیڈول سیٹ کردیا۔
کرکٹ بریکنگ نیوز۔آئی سی سی کا نیا شیڈول جاری، اولمپکس کوالیفیکیشن اور ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں ہونے والی حالیہ میٹنگ کے بعد ممبر بورڈز کے ساتھ کرکٹ کیلنڈر کا نیا شیڈول شیئر کیا ہے۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں بتاتی ہیں کہ سال 2027 سے 2031 کے درمیان مجموعی طور پر 24 عالمی ایونٹس کھیلے جائیں گے، جن میں 12 مردوں کے، 7 خواتین کے اور 5 انڈر 19 ٹورنامنٹس شامل ہیں۔
اس نئے شیڈول میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔
لاس اینجلس اولمپکس 2028۔ بڑے فیصلے اور کوالیفیکیشن کا طریقہ کار
کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ 1904 کے بعد پہلی بار لاس اینجلس سمر اولمپکس کا حصہ بن رہی ہے، جس میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آئی سی سی نے اس تاریخی ایونٹ کے لیے درج ذیل بڑے فیصلے کیے ہیں۔
کوالیفائرز کی نئی تاریخیں۔
اولمپکس کوالیفائرز جو پہلے 2027 میں ہونے تھے، اب انہیں تبدیل کر کے جنوری اور فروری 2028 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خواتین کی 4 ٹیمیں فائنل
آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور برطانیہ نے اس سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی کارکردگی اور رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
مردوں کی ٹیموں کا معیار
افریقہ اور ایشیا کی مردوں کی ٹیموں میں سے جو ٹیمیں 31 دسمبر 2026 تک رینکنگ میں سرفہرست ہوں گی، وہ اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کریں گی۔
میزبان امریکہ کے لیے سخت شرط۔میزبان ملک ہونے کے ناطے امریکہ کو 30 جون سے 31 دسمبر 2026 کے درمیان ٹاپ 15 رینکنگ میں آنا لازم ہے۔ اگر امریکی خواتین کی ٹیم ناکام رہی تو یہ جگہ مارچ 2027 کی رینکنگ کے بجائے فروری 2027 میں بھارت میں ہونے والی افتتاحی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی سٹینڈنگ کی بنیاد پر کسی دوسری ٹیم کو دے دی جائے گی۔
کوالیفائر فارمیٹ۔اولمپکس کوالیفائرز میں مردوں اور خواتین کے زمرے میں 8، 8 ٹیمیں کھیلیں گی (7 اعلیٰ رینکنگ والی ٹیمیں اور ایک کیریبین ریجنل کوالیفائر کی فاتح)۔ ان کے مقامات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
آئی سی سی کی اس نئی دستاویز کے مطابق مستقبل کے بڑے کرکٹ ایونٹس کی ونڈو اور تاریخوں کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 8 سے 12 جون 2029 تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے تاریخیں مکمل طور پر فائنل کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سال 2028 میں دو بڑے ورلڈ کپ بیک ٹو بیک کھیلے جائیں گے۔ 12 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 7 ستمبر سے 1 اکتوبر 2028 تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے ختم ہونے کے محض 11 دن بعد، 20 ٹیموں پر مشتمل مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر 2028 تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ دونوں ورلڈ کپ اتنے کم وقفے کے ساتھ شیڈول کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور بڑے فیصلے کے تحت انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2030 کی ونڈو کو جون سے تبدیل کر کے جولائی-اگست 2030 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بڑے عالمی ایونٹس کی حتمی تاریخیں
آئی سی سی کی اس دستاویزی رپورٹ کے مطابق مستقبل کے بڑے کرکٹ ایونٹس کی ونڈو اور تاریخیں درج ذیل اہم فیصلوں کے ساتھ طے کی گئی ہیں
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 8 سے 12 جون 2029 انگلینڈ۔ فائنل کی تاریخیں حتمی کر دی گئیں۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ (12 ٹیمیں) 7 ستمبر سے 1 اکتوبر 2028 پاکستان
پہلی بار مردوں کے ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے ہوگا
مینز ٹی 20 ورلڈ کپ (20 ٹیمیں) 12 اکتوبر سے 12 نومبر 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ
ویمنز ورلڈ کپ کے ختم ہونے کے صرف 11 دن بعد شروع ہوگا۔
مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2030 جولائی، اگست 2030 انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ۔ اس ٹورنامنٹ کی ونڈو کو جون سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
