آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ۔
آئرلینڈ جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
آئرلینڈ کے دورۂ پاکستان میں چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی، پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری، دوسرا 15 اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گی۔
سیریز کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 22 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
آئرلینڈ کے دورۂ پاکستان کے تمام چھ میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈے میچز کے طور پر کھیلے جائیں گے۔
پاکستان نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی گئی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز جیتی تھی۔
انگلینڈ اور سری لنکا بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔
