| | | | |

آسٹریلیا نے آتے ہی لاٹھی چارج کردیا،بڑے اسکور کی جانب مارچ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے آتے ہی لاٹھی چارج کردیا،بڑے اسکور کی جانب مارچ۔آسٹریلیا کی بظاہر کمزور دکھائی دینے والی ٹیم نے پاکستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دی ہیں۔مہمان ٹیم نے ٹاس ہارکر ملنے والی دعوت کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے،اس نے آدھے اوورزمیں اچھے اسکور کرلئے۔

ٹاس کی کرک اگین پیش گوئی سچ،بابر نے فیصلہ سنادیا

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے سنچری جڑدی۔وہ 101 اسکور بناکرآئوٹ ہوئے۔اوپنرز ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے 110 رنزکی شراکت قائم کی ہے۔دونوں نے 15 اوورز سے قبل یہ اسکور کردیا۔کپتان ایرون فنچ 23 کرکے آئوٹ ہوئے۔بین میکڈر مٹ بھی ذمہ داری سے کھیل رہے ہیں،انہوں نے ہیڈ کو اچھی سپورٹ کی۔171 کے اسکور پر ٹریوس ہیڈ 101 کرکےافتخار کا نشانہ بنے۔انہوں نے 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

نئے بیٹر مارنس لبوشین وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا نے 27 اوورز میں 2 وکٹ پر 178 رنزبنالئے ہیں۔حسن علی کو 4 اوورز میں 34 کی مار پڑی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *