ہوو،کرک اگین رپورٹ
رضوان نے پاکستان اور بھارت کو ملادیا،سنچری سے قبل آئوٹ۔کعک اگین نے گزشتہ رات لکھا تھا کہ کائونٹی کھیلنے والے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کو بھارت کے چتشور پجارا کا ساتھ مل گیا ہے،اس کے نتیجہ میں پہلی بار رضوان کی کائونٹی اننگ سامنے آسکتی ہے،چنانچہ ہفتہ کو کرک اگین کا کیا گیا تجزیہ درست رہا۔
کائونٹی میں محمد رضوان کے پیئر بھارت کے چتشور پجارا،کیا کچھ ملا
ہوو میں جاری کائونٹی میچ میں پاکستان کے ٹاپ پلیئر پہلی بار ردھم میں دکھائی دیئے۔سسیکس کے لئے کھیلنے والے وکٹ کیپر نے جب پجارا کے ساتھ شراکت داری شروع کی تو وہ پوری دنیا کی ہیڈ لائنز بن گئیں۔پاکستان اور بھارت کے بیٹر انگلش وکٹوں پر ایک ساتھ کھیل رہے تھے،یہی نہیں بلکہ اننگ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ دل کھول کر گپ شپ کی،مبارکباد دی،حوصلہ افزائی کی۔
دونوں نے چھٹی وکٹ پر 154 اسکور کا اضافہ کیا،یہ شراکت اس وقت ٹوٹی،جب رضوان 79 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے،یہ ان کی پہلی ہاف سنچری بھی تھی۔انہوں نے 145 بالز کھیلیں۔7 چوکے بھی لگائے۔پجاراایک اور ڈبل سنچری کرگئے۔وہ 203 رنزبناگئے،ٹیم538 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔اس طرح اسے ڈرہم کی پہلی اننگ 223 رنزپر بڑی سبقت ملی۔جواب میں ڈرہم نے دوسری باری میں بناکسی نقصان کے 169 اسکور کرکے کڑا جواب دیا ہے۔ابھی بھی 146 رنزکا خسارہ باقی ہے۔