کرک اگین رپورٹ
PCB Image
ٹیسٹ میچ میں نیا رنگ،کرکٹر معطل،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ،کرکٹ کی 11 اہم خبریں۔جنوبی افریقا کے بیٹر زبیر حمزہ کو 9 ماہ کی معطلی کی سزاسنادی گئی ہئ۔یہ اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ میں پکڑے گئے تھے۔زبیر حمزہ نے پروٹیز کے لئے6 ٹیسٹ اورایک روزہ میچ کھیل رکھے ہیں۔ان کی معطلی کی سزا اس سال22 دسمبر کو ختم ہوگی۔
انگلینڈ کرکٹ کے جھٹکے نہ تھم سکے،بڑا استعفیٰ
کرکٹ کے حوالہ سے ایک اور سنسنی خیز خبر ہے۔انگلینڈ کے لئے ریکارڈ ٹیسٹ وکٹ لینے والے جیمز اینڈرسن نے کھلے عام اعتراف کیا ہےکہ ایک وقت آگیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے لگے تھے،انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش سلیکٹرز اور جوئے روٹ نے جب انہیں دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کیا تو وہ یہ کام کرنے لگے تھے۔پھر مشورے کے بعد رکا،آج میں سمجھتا ہوں کہ یہ نہ کرکے اچھا کیا۔جمی اینڈرسن کی اب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی ممکن ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش نے آئی لینڈرز کی ہوا نکال دی۔چٹاگرام ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اس نے صرف 3 وکٹ کھوکر318 اسکور بنالئے ہیں،اسے سری لنکا کے پہلی اننگ کے اسکور397 کو پورا کرنے کے لئے79 ہی اسکور رہ گئے ہیں۔ٹائیگرز کی اننگ میں اہم بات یہ تھی کہ اوپنرزمحمد حسن اور تمیم اقبال نے 162 رنزکی اوپننگ شراکت بنائی۔اگلے 24 رنزمیںمحمد حسن 18،نجم الحسین 1 اور مومن الحق کے 2 پر آئوٹ ہونے،3 وکٹیں گرنے سے آئی لینڈرز کھیل میں واپس آگئے۔یہاں سےمشفیق الرحیم نے تمیم کا ساتھ دیا اور اسکور 220 تک پہنچایا،یہاں شاندار سنچری مکمل کرنے والےتمیم اقبال 133 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔سری لنکا کو اس سے بھی مدد نہ ملی،لٹن داس نے بھی آکر انہیں بے اثر کردیا۔دن کا کھیل ختم ہونے پر داس54 اور مشفق الرحیم 53 پر کھیل رہے تھے۔
ایشیا کپ کا فیصلہ ہوگیا،بابر اعظم سعودی عرب روانہ،غیر ملکی کرکٹر پاکستان میں
انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی ہے۔میچ کے آغاز سے پہلے اس کی پچ کو پانی پلادیا ہے۔اس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 5 ٹی 20ا نٹرنیشنل میچزکی سیریز کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔بھارت میں سیریز 9 جون سے شروع ہوگی۔
بھارت میں ویمنز ٹی 20 چیلنج کپ کی تیاریاں جاری ہیں۔سمریتھ مندھانا نے اس کے لئے سفر باندھ لیا ہے،ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
انگلینڈ کی نئی ایک روزہ کٹ کی رونمائی ہوگئی ہے،یہ ماضی کے مقابلہ میں قدرے مختلف اور بہتر ہے،اس کے کلرز بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔
پاکستانی کھلاڑی شاداب خان نے اپنے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سالگرہ پر دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے،انہوں نے 2 تصاویر جاری کی ہیں،ایک پر لکھا ہے کہ آرٹ۔اس میں ان سمیت پاکستانی ٹیم ہے جس نے چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔دوسری تصویر میں مکی آرتھر ہیں،وہاں لکھا ہے کہ آرٹسٹ۔اس وقت کے کپتان سرفراز احمد نے لکھا ہے کہ چیمپئن کوچ۔
اینجلیو میتھیوز چٹان بن کر بھی ریزہ ریزہ،199 پرآئوٹ
لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کنڈیشنگ کیمپ جاری ہے۔دوسرے روز کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں پریکٹس کی ہے۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنوس لبوشین جو ان دنوں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ان کو سیر کرنے کا موقع مل گیا ہے۔وہ اپنی پارٹنر کے ساتھ پیسر کے دورے پر ہیں۔
آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد نے ممبئی انڈینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے پرادیا ہے،روہت شرما کی چھکوں بھری اننگ بھی کام نہیں آئی ہے،۔سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سپریم کورٹ کے آج کے فیسلے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیم اکرم پلس کے روپ میں آگئے ہیں،آئینی طور پر ان کا استعفیٰ مشکوک ہے تو نئے فیصلے کے بعد ان کی جگہ لینے والے حمزہ شہباز اب وزیر اعلیٰ نہیں رہے ہیں۔اس کا مختلف انداز اظہار کیا جارہا ہے۔