چیسٹرلی سٹریٹ،کرک اگین رپورٹ
Image source.ESPNcricinfo
شاداب خان ملتان سے انگلینڈ پہنچے،اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نمبر 7 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 86 رنزکی شاندار بلکہ میچ وننگ کھیلی۔اب یکدم وہ تھنڈے موسم میں پہنچ کر جمعہ کو چیسٹرلی سٹریٹ میں ایکشن میں تھے۔یارک شائر کائونٹی کی نمائندگی کرنے والے رائٹ ہینڈ پاکستانی آل رائونڈر نے جاندار اوورز کئے۔بیٹنگ میں وہ ناکام ہوگئے۔
یارک شائر نے پہلے بیٹنگ کی۔5 وکٹ پر 201 اسکور بنائے۔اوپنر ایڈم لیتھ نے 81 رنزبنائے۔فن ایلن اورکیڈمور نے 48،48 رنزبنائے۔شاداب کی باری 16 ویں اوور میں آگئی تھی لیکن وہ محض 1 رن بناسکے۔سکاٹ پروتھوک نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
ٹی 20 بلاسٹ ،محمد عامر کی شاندار انٹری،ٹیم جیتی یا نہیں
جواب میں ڈرہم کائونٹی نے ڈبل سنچری ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 87 رنزپر اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ان میں شاداب خان کے کفایتی اوورز شامل تھے،انہوں نے اسی عرصے میں اپنے 4 اوورز نکالے،انہیں کوئی وکٹ تو نہ ملی لیکن انہوں نے صرف 30 رنزدیئے۔
یارک شائر نے ڈرہم کو 65 رنز سے ہراکر کامیابی سمیٹی ہے،ناکام ٹیم 8 وکٹ پر136 رنز تک ہی محدود رہی۔