گال،کرک اگین رپورٹ
یاسر شاہ کھیلیں گے یا نہیں،کوہلی،سری لنکن حالات،سیریز مستقبل پر بابر اعظم نے لب کھول دیئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے اپنے بنیادی بائولر کا بتادیا کہ کون کھیل رہا ہے،ساتھ میں گال کرکٹ اسٹیڈیم،ویرات کوہلی اور سری لنکن حالات کے ساتھ سیریز کے مستقبل پر بھی بات کی ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز،سری لنکن اسکواڈ سامنے آگیا،اعلان
پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ میری ٹیم سیریز کی جانب دیکھ رہی ہے،جیتنے کی کوشش کرے گی،گال کو دیکھا ،بہت پیارا گرائونڈ ہے،مجھے پسند آیا ہے،ہم جیتنے کی کوشش کریں گے،سری لنکن ٹیم مضبوط ہے،سخت مقابلہ ہوگا،اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔میں نے سری لنکا اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ غور سے دیکھا ہے،سری لنکن عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گرائونڈ پیک تھا،مجھے امید ہے کہ اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں بابر نے بتایا ہے کہ ہمارے ذہن میں سری لنکا کے حالات کے بارے میں کچھ نہیں تھا،یہاں جو ہوا،اس کا سرے سے کوئی اثر نہیں پڑا،اس کی وجہ یہ ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اچھے انتظامات کئے ہیں۔سیریز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ گال کی پچ اسپنرز کے لئے سازگار ہے،اس لئے کھیل کے اگلے روز اور زیادہ اہم ہونگے۔چوتھےا ور 5 ویں روز میں مشکلات ہونگی۔
گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال
سری لنکا کو کنڈیشنز کا علم ہے،ان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں،ہم کوشش کریں گے کہ بہترین ٹیم اتاریں،ہم بھی بہترین کھلاڑی سلیکٹ کرکے ان کو گھیریں گے
ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ کم بیک کرکے آیا ہے،اس نے راولپنڈی میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی،یہاں کولمبو میں 3 روزہ میچ میں اچھا پرفارم کیا،وہ سری لنکا کو ٹف ٹائم دے گا،ہمارا بنیادی بائولر ہے۔
خراب پرفارمنس کسی پر بھی آسکتی ہے،مجھ پر بھی آسکتی ہے،میں نے ویرات کوہلی کی اس لئے حوصلہ افزائی کی ہے،باقی وہ خود بڑا پلیئر ہے،اسے علم ہے کہ اس بیڈ پیچ سے کیسے نکلنا ہے،مجھے امید ہے کہ وہ نکل آئے گا،خراب وقت میں صرف سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ میں نے کی ہے،میری خواہش ہے کہ ویرات کوہلی اپنی فارم بحال کرلے۔