| | | | |

برسبین،17دسمبر کی صبح سے ٹیسٹ کرکٹ کی خوفناک جنگ شروع

 

 

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

 

آسٹریلیا میں جیتنا کتنا مشکل ہے۔ہسٹری میں پاکستان کبھی ٹیسٹ سیریز جیت نہیں سکا اور بھارت نے بھی پہلی سیریز حالیہ برس میں اپنے نام کی۔انگلینڈ کا ایشز میں جو حشر ہوتا ہے،وہ سب کے سامنے ہے۔ایسے میں اگر کہا جائے کہ رکیں ،ایک ٹیم ایسی ہے جو وہاں گزشتہ 14 برس سے مسلسل 3 سیریز جیت چکی ہے تو کون یقین کرے گا ،
جنوبی افریقہ 2008 اور 2012 کے بعد 2016 میں ٹیسٹ سیریز جیتا تھا۔اس کے بعد کینگروز کو اپنے ملک میں یہ مشکل چیلنج درپیش ہے۔

اس بار سیریز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہے۔آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ ہفتہ کی صبح برسبین میں شروع ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ اہم سیریز ہے۔آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہیں۔دونوں میں 15 فیصد پوائنٹس شرح کا فرق ہے۔کینگروز یہ سیریز بھی ہارے تو ان کے لئے فائنل مشکل ہوگا،اگر جیت گئے تو پروٹیز کے چانسز ختم ہونگے اور آسٹریلیا بڑا امیدوار ہوگا،بھارت اگلا فریق بنے گا۔

پروٹیز اور کینگروز میں پیسرز کا جوڑ پڑے گا۔تیز پچز،تیز بائولر ز کے ساتھ سنسنی خیزی ہوگی۔

چار سال قبل 2018 کے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی بال ٹیمپرنگ جیسا واقعی بھی ہرا ہوگا۔اس کے مرکزی کردار سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر شریک ییں۔پیٹ کمنز کی واپسی ہے۔کپتانی کریں گے۔مچل سٹارک 300 ٹیسٹ وکٹ سے 3 وکٹ کی دوری پر ہیں۔

گابا برسبین کی پچ بائونسی ہے۔پیسرز کے مزے ہونگے۔موسم صاف رہنے کی پیش گوئی ہے۔میچ صبح 5 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *