| | | | | | | | |

ویرات کوہلی کا ایک اور بڑا ریکارڈ بابر اعظم کے بیٹ پر،بڑے نام پیچھے ہونگے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے بیٹ کے قریب،ویرات کوہلی سمیت سب پیچھے چلے جائیں گے۔بابر اعظم کے پاس یہ ریکارڈ عبور کرنے کے لئے کم سے کم 4 میچز باقی ہیں۔بابر اعظم ایک اور لینڈ مارک کے قریب ہیں۔ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں 3000 اسکور کی تکمیل کے قریب۔

پاکستانی کپتان نے اب تک 83 ٹی 20 میچزمیں 2997 اسکور بنالئے ہیں،انہیں یہ ہدف حاصل کرنے کے لئے مزید 97 اسکور کی ضرورت ہے۔

دنیائے کرکٹ میں اس وقت تک ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں 4 کھلاڑی 3 ہزار رنز مکمل کرسکے ہیں۔ان میں ویرات کوہلی،روہت شرما،مارٹن گپٹل اور پال سٹرلنگ شامل ہیں۔ان میں تیز ترین ٹی 20 انٹرنیشنل 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز کوہلی کے پاس ہے،انہوں نے 87 میچزمیں یہ کیا تھا۔اس  طرح بابر کے پاس ان سے کم میچزمیں یہ کرنے کا موقع موجود ہے۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،چوتھا ٹی 20 آج،کیا تبدیلیاں ہونے جارہیں،ایک سرپرائز تیار

جس وقت کوہلی نے مارچ 2021 میں 87 میچزکے بعد یہ سنگ میل عبورکیا تھا،ان کی 26 ہاف سنچریز تھیں۔ہائی اسکور 94 تھا،مطلب کوئی سنچری نہیں تھی۔بابر اعظم ان سے کم میچزمیں اب تک 26 ہی ہاف سنچریز کرچکے ہیں لیکن ساتھ میں 2 سبچریز بھی ہیں جو کوہلی کے پاس اس وقت تک نہیں تھیں۔

اس وقت تک ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں  ویرات کوہلی 106 میچز میں 3597 اسکور، روہت شرما 138 میچز میں 3677 اسکور،مارٹن گپٹل 121 میچزمیں 3497 رنزبناچکے ہیں۔پال سٹرلنگ کے 114 میچزمیں 3011 رنز ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *