افغانستان کو بھارت میں بنگلہ دیش کی میزبانی کی اجازت،بنگلہ دیش اپنے ملک کی سیریز ملتوی کررہا
کرک اگین رپورٹ
افغانستان کو بھارت میں بنگلہ دیش کی میزبانی کی اجازت،بنگلہ دیش اپنے ملک کی سیریز ملتوی کررہا۔بھارت نے افغانستان کو اپنے ملک میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔افغانستان کی یہ ہوم سیریز بھارت کے علاقے نوئیدا میں ہوگی۔3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز سال کے آخر میں ہوگی۔یہ افغانستان کی ہوم سیریز ہوگی لیکن اس سےقبل ایک اور ڈرامائی صورتحال ہے۔
افغٖانستان نے بنگلہ دیش میں جولائی کے آخر اور اگست کے شروع میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنی ہے۔اس کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچ بھی تھے جو اگلے سال تک ملتوی کردیئے گئے تھے لیکن اب بنگلہ دیش اپنے ملک میں محدود اوورز کی سیریز بھی منسوخ کرنا چاہتا ہے اور اسکی 2 وجوہات ہیں۔
پہلی وجہ یہ ہے کہ موسم کے ساتھ بنگلہ دیش کی اپنی مصروفیات ہیں۔دوسرا سال کے آخر میں افغانستان سے اوے سیریز ہے جو بھارت میں ہوگی۔اس طرح لگتا ایسا ہے کہ بنگلہ دیش اپنے ملک میں شیڈول سیریز اگلے سال تک ملتوی کرے گا اور اوے سیریز میں بھارت میں افغانستان سے کھیلے گا۔