آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان 59 برس بعد بدترین نمبر پر گرگیا
دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان 59 برس بعد بدترین نمبر پر گرگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں 59 سال کی بد ترین مقام پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان کی بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ ہوئی ہے۔
پاکستان شکست کے بعد 8 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان کی یہ پوزیشن 59 سال بعد اس مقام پر گری ہے۔آخری بار پاکستان 1965 میں اس مقام پر تھا،جب ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات میں تھا۔بنگلہ دیش 2 میچز کی جیت کے ساتھ 66 درجہ چھلانگ لگاکر ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر ہے۔رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے،بھارت دوسرے،انگلینڈ تیسرے،جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نمبر 4 سے نمبر 8 پر ہیں۔
یہ تو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ہے لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بنگلہ دیش چھلانگ لگاکر چوتھے اور پاکستان گر کر 8 ویں نمبر ہے۔