| | | | | | | |

ہماری ہاریاجیت سے کسے فائدہ،ٹاس کے بعد کراچی میں پہلے بیٹنگ کیوں،رضوان کے جوابات بھی دیکھیں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

ہماری ہاریاجیت سے کسے فائدہ،ٹاس کے بعد کراچی میں پہلے بیٹنگ کیوں،رضوان کے جوابات بھی دیکھیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں لیکن ہم اچھا کھیل رہے ہیں۔اللہ ہماری مدد فرمارہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں،عثمان خان کی بھی اللہ پاک مدد فرمارہے ہیں۔کچھ غلطیاں ہورہی ہیں۔پلاننگ کے ساتھ کھیلتے ہیں،عثمان خان کو موقع دیا،میں اس لئے اسے لمبی شراکت دے رہا تھا۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ ٹارگیٹ ذہن میں رکھ کر نہیں کیا۔پاور پلے کا سوچا تھا،ہم ہر میچ جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں،ہارنے کیلئے نہیں،اس لئے کہ ہماری ہار جیت سے کسی کا فائدہ ہوسکتا ہے لیکن ہم اپنا گیم کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے یہ باتیں پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے خلاف جیت کے بعد کہی ہیں۔

پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم،کراچی کنگز کو پھر شکست

محمد رضوان پی ایس ایل 9 میں شاندار کپتانی اور ملتان سلطانز کیلئے مسلسل 3 سال ایسی کپتانی کہ اس کی ٹیم فائنل سپاٹ تک گئی ہو،اسے مستقبل قریب میں پاکستان کرکٹ کاکپتان بنانے جارہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسامہ میر جیسے اسپنر کو اعتماد دینا اور اسے بہتر وقت پر استعمال کرنے کا فن ہائی لائٹ ہوا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں رضوان نے اپنی بیٹنگ،مشکل پچ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا رسکی فیصلہ اور اس کے بعد پورے میچ میں اپنی پلاننگ اور کھیل کی مدد سے ملکی وغیر ملکی کرکٹرزومبصرین کی توجہ لی ہے۔

سلطانز کے ایک فیلڈر نے آخری اوور میں کیچ ڈراپ کیا تو رضوان نے بیٹھ کر مسکراتے ہوئے ان کی نقل اتاری،اس کے بعد تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

شعیب ملک مسلسل ناکام،اہلیہ اداس،فینز کا اسے لائے بنا میچ کھیلنے کا مشورہ،عثمان خان تو ہیرو

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *