| | | | |

ایشز2023،پھر گرماگرمی،آج سے مانچسٹر میں چوتھا ٹیسٹ،انگلینڈ4 عشروں سےناکام

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ

ایشز2023،پھر گرماگرمی،آج سے مانچسٹر میں چوتھا ٹیسٹ،انگلینڈ4 عشروں سےناکام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ یہ کتنا آسان ہے کہ مانچسٹر انگلینڈ کا ہوم گرائونڈ ہے لیکن اسی انگلینڈ کیلئے ایشز اور آسٹریلیا ایک معمہ بنا ہے۔1981 کی آخری ٹیسٹ فتح کے بعد سے جیت کے لئے ترس گیا۔اس کے بعد سے 2019 تک یہاں  جو 7 ایشز ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ان میں سے 4 میں شکست ہوئی۔3 ڈرا کرسکے۔

ایشز2023 کا اہم معرکہ آگیا۔ابتدائی 3 ٹیسٹ میچز کا شورو غل 10 روزہ وقفہ میں گم سا ہوا ہے لیکن آج سے پھر سب اوپن ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا سلسلہ کی سیریز ہے۔مشہور زمانہ ایشز ٹائٹل ہے اور انگلینڈ کے پاس اسے جیتنے کیلئے ہار کی گنجائش نہیں ہے،حتیٰ کہ ٹیسٹ میچ ڈرا بھی ہوا تو اسے آخری میچ کو جیتنا سلئے لازم ہوگا کہ سیریز اور ایشز ٹرافی کو ڈرا کےنتیجہ تک لے جائے۔

اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج 19 جولائی 2023 سے شروع ہوگا۔اہم بات یہ بھی ہے کہ ایک بار پھر ڈیوڈ وارنر بمقابلہ سٹورٹ براڈ ایکشن ہوگا۔آسٹریلیا نے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ بولینڈ کو کھلانے کے فیصلہ کے سواکوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ایشیا کپ 2023 شیڈول اعلان کی تاریخ،وقت سامنے آگیا،ذکا اشرف رونمائی کریں گے

براعظم یورپ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کو دھکیل رہا ہے، برطانیہ شمالی بحر اوقیانوس میں ایک نم چٹان بن گیا ہے، جس میں بوندا باندی پورے ہفتے کے لیے متوقع ہے۔ دقیانوسی مانچسٹر کا موسم  سیمرز کے لیے پچ کو تازہ رکھنے کے لیے دستک کا اثر ڈال سکتا ہے۔ اس وقت پچ کی سطح  سخت اور بھوری نظر آتی ہے، جس میں کوئی قابل فہم گھاس دکھائی نہیں دیتی۔

آسٹریلیا نے اولڈ ٹریفورڈ میں اپنے پچھلے 31 ٹیسٹوں میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے، سات شکستیں ہیں،  انگلینڈ نے ایان بوتھم کی وجہ سے 1981 میں ایشز پر یہاں مہر لگائی تھی۔یہ  انگلینڈ کی گراؤنڈ پر آخری ایشز کامیابی تھی۔ اس کے بعد سے انہوں نے 3 میچز ڈرا کیے ہیں اور چار ہارے ہیں۔

انگلش ٹیم اس ٹیسٹ میں جمی اینڈرسن کو کھلارہی ہے۔اتفاق یہ ہے کہ 2015 کے بعد سے جمی اینڈرسن نے ایشزکے جو 6 ٹیسٹ کھیلے،کامیابی دیکھ نہ سکے۔4 میں انگلینڈ ہارا۔2 میچز ڈرا تھے۔یوں انگلش ٹیم کیلئے اس جیسے قلعہ میں جمی اینڈرسن سے مدد کے ساتھ کاچھ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

اولڈ ٹریفرڈ میں چوتھا ایشز ٹیسٹ 19 جولائی 2023 سے شروع ہوگا۔لائیو کرکٹ ایکشن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش 5 روز مداخلت کرسکتی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *