| | | |

ایشیاکپ،بھارتی بورڈ کا لیفٹ،ایشین کرکٹ کونسل کا پریشان کن ردعمل آگیا

احمد آباد،دبئی،لاہور:کرک اگین رپورٹ

بھارتی بورڈ کا لیفٹ،ایشین کرکٹ کونسل کا پریشان کن ردعمل آگیا۔ایشیا کپ 2023 کہاں ہوگا،معاملہ مزید الجھائو میں چلاگیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا،افغانستان اور بنگلہ دیش بورڈز سے مشاورت کے بعد یہ اعلان سامنے آچکا ہے کہ وہ اسے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے طور پر قبول نہیں کرےگا،اس لئے اس کی حمایت نہیں ہوگی۔کرک اگین جیسا کہ 90 منٹ قبل یہ نیوز بریک کرچکا ہے،یہ بھی تھا کہ فیصلہ اب ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں ہوگا۔

اس سٹوری کے منظر اور پس منظر کو سمجھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

ایشیا کپ 2023،بھارت سمیت اہم ممالک کی ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت، پاکستان سے رابطہ کیلئے اہم شخص نامزد

تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ایک ممبر کا اس پر رد عمل آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اے سی سی رکنکا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے 25 ممبران ہیں۔ان میں 5 ٹیسٹ،3 ممالک ون ڈے اور ٹی 20 کا سٹیٹس اور 17 ممالک صرف ٹی 20 کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔اب رکن کا کہنا تھا کہ وہاں جانے کا کیا مطلب ہے،کیا اس پر ووٹنگ ہوگی؟ایسے ممالک کوکیوں ووٹنگ کا کہاجائے جو یہ ایونٹ کھیل نہیں رہے،جن کا درجہ بھی کم ہے۔25 میں سے 6 ممالک کھیل رہے ہیں۔19 ممالک ایشیا کپ سے باہر ہیں تو  وہ کس بنیاد پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

سادہ سی بات ہے کہ اس کے لئے درمیانی راستہ نکالنا پڑےگا۔ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس جے شاہ ہی طلب کریں گے جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں۔یہ رد عمل پریشانی لئے ہوئے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *