بھارت کے معروف سابق کرکٹر اور پاکستان کے سابق کرکٹرز کے بہت قریبی دوست سمجھے جانے والے سنیل گواسکر نے پاکستان بھارت کی جاری سیاسی کشیدگی کے بعد کرکٹ کے حوالے سے جو تبصرہ کیا ہے ،ایک قسم کا بم مار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ٹوٹ سکتی ہے۔ پاکستان بھارت کا میچ اب کبھی نہیں ہوگا۔ پاکستان کے بغیر ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ اگر میزبان ہوا تو اپنے ملک میں وہ کروائے ۔ یہ ایونٹ تین ملکی کپ،چار ملکی کپ میں تبدیل ہو سکتا ہے ،جس میں بنگلہ دیش ،سری لنکا ،بھارت اور افغانستان شامل ہوں اور ہائی لیول کی کرکٹ گیم ہو۔ انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ جو کچھ اب ہوا ہے اس کے بعد پاکستان اور بھارت کا کوئی میچ کسی ایونٹ میں ممکن ہو سکے گا۔
گواسکر نے نہایت جرات مندانہ پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ٹوٹ سکتی ہے۔ ایسا ہوا تو مجھے کوئی حیرت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ اس سال اگر یہ ایونٹ ہوا تو پاکستان کے اس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا زیادہ امکان ہے، ہاں اگر چیزیں کچھ تبدیل ہو گئیں اور صورتحال میں بہتری ہوئی تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے ،ورنہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ ایشین کرکٹ کونسل تحلیل ہو سکتی ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوگا، کب ہوگا لیکن یہ ہو سکتا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اچھی طرح سے ختم ہو جائے اور آپ صرف تین ملکی چار ملکی ایونٹ تک محدود ہو جائیں ۔
گواسکر نے یہ بھی کہا کہ اگر فرض کر لیں ایشیا کپ ہو اور پاکستان کھیلے تو بھارت ٹورنامنٹ سے باہر نکل جائے گا اور وہ اس ٹورنامنٹ کی جگہ اپنے ملک میں تین ملکی چار ملکی کپ ایشیا کپ سے بہتر کروا لے گا ۔
بھارت سے تو ایک کے بعد ایک سخت بیانات بھی آ رہے ہیں اور ایک قسم کے پاکستان کرکٹ کو ڈرانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں لیکن یہاں موجود کھلاڑی جو کہ اوپر تلے مختلف ایونٹس میںگواسکر کے ساتھ مل کر تبصرے اور کمنٹری کرتے ہیں،ان کی طرف سے ابھی تک کوئی بڑا سخت موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سال ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ فارمیٹ میں ستمبر کے ماہ میں شیڈول ہے۔
Related Posts
Add A Comment