کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا پھر جیت گیا،ویسٹ انڈیز کو اپنے ملک میں دوسری شکست،سیریز گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
تو آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ تین میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اس نے 133 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے یہ ٹیسٹ میچ پہلے میچ کا ری پلے ثابت ہوا۔ اچھا تگڑا مقابلہ پہلی اننگز کی حد تک رہا ،لیکن اسٹریلیا کی تجربہ کار ٹیم اسے دونوں محاذوں پر دونوں مواقعوں پر گھیر لے گئی ۔
یوں پہلے میچ میں اسے 141 رن سے شکست ہوئی اور اب دوسرے میچ میں بھی اس 133 کی شکست ہوئی یعنی ہارنے میں مماثلت برقرار رکھی ۔
کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ شروع کی اور پوری ٹیم 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔یوں اس کی اہم بات سٹیون سمتھ کے 71 رنز کے علاوہ کیری کے 30 ٹریورس ہیڈ کے 39 رنز تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے چار وکٹیں لیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسی روز ہی، یوں سمجھیں کہ ایک سیشن اور کچھ وقت میں یعنی 34 اوورز کے کھیل میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسٹریلیا کی جانب سے جو ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے ان میں ان میں مچل سٹارک نے 24 رنز دے کے تین وکٹیں حاصل کیں