عمران عثمانی ۔پی ایس ایل 10،ملتان سلطانزکے اب کیا چانسز اور کیسے،29 اپریل کو سرپرائز،شور بعد میںکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں 27 اپریل کی صبح ہو گئی ہے اور ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور میں لاہور قلندرز سے پانچ وکٹوں سے ہاری ہے۔ چند ہی روز قبل اپنے اسٹیڈیم میں اس نے لاہور قلندرز کو چاروں شانے چت کیا تھا۔ قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں اس کا بدلہ لے لیا لیکن یہ بدلہ ملتان سلطانز کے لیے بڑا بھاری ثابت ہوا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر…
Author: admin
لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو قابو کرلیا اور مسلسل شکستوں کے بعد ایونٹ تیسری جیت نام کی۔قذافی سٹیڈیم میں اس نے 185 رنزکا تعاقب نہایت آرام سے پورا کرکے 5 وکٹ کی جیت درج کی۔ملتان سلطانز ایونٹ کے چھٹے میچ میں 5 ویں شکست سے دوچار ہوگئی۔رضوان کی مایوسی دیکھنے لائق تھی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر گرین پچ پرپہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جو شروع کے 10 حتیٰ کہ 15 اوورز تک درست رہا۔سلطانز ابتدائی 10 اوورز میں صرف 70 رنزبناسکے،3 نقصان…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھارت کیوں چھوڑا اور انگلینڈ کو اپنا مسکن کیوں بنایا ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ پہلی بار سامنے آئی ہے اور اس کا انکشاف کسی اور نے نہیں کیا بلکہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے کیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کی ایک بار انوشکا شرما سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہم لندن جارہے ہیں اور بھارت چھوڑ رہے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ میاں بیوی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہم قریب الگ ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایسا کیا…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔سارو گنگولی نے بھی پاکستان سے ہر قسم کے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان،سابق بی سی سی آئی صدر گنگولی نے پہلگام واقعہ کے بعد اپنی حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان کو سخت سزا دی جائے۔ایسے واقعات برداشت نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم ایسے حالات میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی سی سی ایونٹس سے بڑھ کر ملک ہے اور جب تک پڑوسی ملک کو سزا نہ ملے،اس وقت تک سب کچھ ختم کیا جائے۔
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لڑے بغیر میچ اپوزیشن کو دینا قابل قبول نہیں،ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کراچی کنگز کیخلاف کیس بنادیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے آسٹریلین کپتان ڈیوڈ وارنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جیتے ہوئے میچ کی ہار برداشت نہ کرسکے اور اپنی ہی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ایسی شکست قبول نہیں کرسکتا،جس میں ایک جیتے ہوئے میچ کو ہار میں بدلاجائے۔ انہوں نے کہا ہے کراچی کنگز نے مخالف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو میچ سونپ دیا ہے۔انہوں نے اپنے ہی کھلاڑیوں پر سنگین الزام لگایا ہے…
لاہور۔کرک اگین رپورٹپی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ناقابل یقین وار،کنگز قذافی سٹیڈیم کی پچ پر گرپڑے،ناقابل یقین نتیجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز کی طاقت بھی غیرموثر ہونے لگی۔دوسرے مرحلے کا پہلا میچ اور مجموعی طور پر تیسرا میچ ہارگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ 4 میچز میں دوسری فتح ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیوی بیٹر مارک چپمین ک شمولیت بھی گلیڈی ایٹرز کو بڑا فائدہ نہ دے سکی لیکن اس کے باوجود اس کے بائولرز نے آخری 30 منٹ میں ہارا ہوا میچ جیت لیا،کراچی کنگز جیتا…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔اہم ترین موقع پر کراچی کنگز کا بیٹر ناٹ آئوٹ کیوں قرار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگزکے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر محمد نبی کا اہم ترین مرحلہ پر کیچ کیوں ناٹ آئوٹ میں تبدیل ہوا۔یہ وہ وقت تھا کہ جب کراچی کنگز کے کھلاڑی اوپر تلے گئے تھے،گلیڈی ایٹرز کو یہ وکٹ درکار تھی لیکن ناٹ آئوٹ کا سائن کیوں چمکا۔ یہ ابرار احمد بال کررہے تھے ۔96 پر 4 وکٹ گرچکے تھے کہ ایسے میں محمد نبی نے تیز شاٹ ایکسٹرا کور پر کھیلا،بال ہوا میں تھا۔فیلڈر…
کرک اگین سپیشل رپورٹ۔پی ایس ایل 11 ونڈو سیٹ،8 ٹیمیں،5 وینیوز کنفرم،دیگر اہم تفصیلات ساتھ،کرکٹ کی بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 11 کی ونڈو بھی 2 وجوہ سے آگے ہے۔اگلے سال مارچ میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلا جانا ہے،اس کے سبب پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن اپریل،مئی میں ہوگا جو ایک بار پھر آئی پی ایل سے ٹکرائے گا۔پی ایس ایل 2026 میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔فیصل آباد اور سیالکوٹ کے نام سامنے آئے ہیں۔معاملات فی الحال خفیہ ہیں۔ رمضان المبارک کا اگلے 3 سال فروری میں آنا بھی پی ایس…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پشاور زلمی کی لاہور میں اونچی پرواز،قلندرز بے بس،بابر اعظم کی ففٹی ہوگئی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی اونچی اڑان۔ لاہور میں گھس کر لاہور قلندرز کو روند کر رکھ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ ہزاروں فینز کی موجودگی میں میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مکمل فلاپ ہوئی اور 34 رن تک آدھی ٹیم جاچکی تھی۔ بعد اس ٹیم کو اکرم رضا نے ففٹی بنا کر ایک اچھا بوسٹ دیا۔ کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا…
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔پہلگام دہشت گردی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کچھ زیادہ ہی حرکت میں ہے اور اس کا میڈیا سونے پہ سہاگا والا کام کررہا ہے۔اثرات آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ پر پڑرہے ہیں۔ پہلگام حملوں کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ مستقبل کے عالمی مقابلوں میں بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں شامل نہ کیا جائے۔بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار…
۔لاہور۔کرک اگین رپورٹبابر اعظم کو عمران خان والی نصیحت کردی،انضمام الحق کی رمیز کے ساتھ مزید دلچسپ باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔پشاور زلمی کے کیمپ میں موجود انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں حسن ہی فینزکی وجہ سے ہے اور لاہور لاہور ہے۔بابر اعظم کی فارم کے حوالہ سے انہوں نے کہا ہے کہ میں انہیں عمران خان والی نصیحت کرتا ہوں۔کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔کوچنگ یا بطور سرپرست باہر بیٹھ کر دیکھنا مشکل اور کھیلنا آسان ہوتا ہے۔لاہورقلندرز کے خلاف میچ میں پچ خراب نہیں تھی،بلکہ ہمارے کھلاڑیوں نے جلد…
لاہور۔کرک اگین رپورٹ ۔ پی ایس ایل 10 نشریات خطرے میں،بھارتی براڈکاسٹنگ عملہ آئوٹ ،اب کیا ہوگا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات آنے والے دنوں میں خطرے میں پڑ سکتی ہیں کیونکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سرحد پار کشیدگی میں اضافے کے بعد پی سی بی کے روسٹر سیٹ میں تمام تجربہ کار بھارتی عملے کے ارکان کو تبدیل کیا جائے گا۔ پی سی بی کے ایک متعلقہ ذریعہ نے کہا ہے کہ چونکہ پی ایس ایل کے دو درجن سے زیادہ پروڈکشن اور براڈکاسٹ عملے میں ہندوستانی شہری شامل تھے، انہیں تبدیل کرنے کے…