میلبورن ،کرک اگین رپورٹ ڈیوڈ وارنر کے گلوز کرکٹ فینز کے ہوتے اس کی ماں کے پاس چلے گئے،والدہ نے گلوز کو چونا یا سونگھا،اس پر بحث چل پڑی ہے اور ساتھ ہی تبصرے ہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میلبرن کے تیسرے ون ڈے میچ میں وارنر شاندار سنچری مکمل کرکے جب گرائونڈ سے باہر جارہے تھے تو انہوں نے اپنے گلوز ایک بچے کی جانب اچھال دیئے،جس نے اس کو کیچ پکڑا اور ناقابل یقین انداز میں وہ دوڑتا ہوا اپنی والدہ کی جانب گیا،وہاں میچ دیکھنے کے لئے مختصر فیملی موجود تھی۔…
Author: admin
ملیبرن،کرک اگین رپورٹ Getty Images میلبرن میں 10 روز قبل ٹی 20 ورلڈکپ جییتنے والے انگلش بائولرز لائن ولینتھ بھول گئے۔رنز کی بھرمار۔اوپننگ وکٹ پر آسٹریلیا کا دوسرا بہترین شراکت ریکارڈ۔انگلش ٹیم پر رنز کا سیلاب آگیا ہے۔ ایم سی جی میں مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔آسٹریلیا کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے سنچری نہیں،ڈبل سنچری نہیں بلکہ ٹرپل سنچری کے قریب کی شراکت بناڈالی۔انگلش گیند باز تماشہ بنے رہے۔38 اوورز اایک بال پر 269 رنزکی شراکت آسٹریلیا تاریخ کی اس وکٹ پر دوسری بہترین پارٹبر شپ ہے۔اس سے قبل …
کرک اگین اسپیشل رپورٹ آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی گلین میکسویل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹانگ مذاق مذاق میں ٹوٹ گئی۔یہ بات انہوں نے اپنے زخمی ہونے کے قریب 10 روز بعد کی ہے۔کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کی رات تھی،ہم 50 دوست اپنی بیگمات کے ساتھ ایک تقریب میں تھے۔ہلکی بارش تھی،مجھے یہ سوجھا کہ میں تھوڑا بھاگ کر ایک مذاق کروں،4 قدموں کے بعد میرا پائوں پھسلا اور پھر میری ٹانگ 2 جگہ سے ٹوٹ گئی۔اب اپنے موسم گرما کے ہوم کرکٹ سیزن سے آئوٹ ہوں۔میں احمق تو نہیں تھا لیکن اسے کیا کہوں،کیا…
لندن،ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے ایک شکوہ نے انگلینڈ کو ایک بڑی تقرری پر مجبور کردیا ہے۔نتیجہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے عین لمحات میں ایک نیا عہدہ رکھ دیا ہے۔یوں انگلش ٹیم پاکستان کے 25 روزہ دورے پر ایک نئی تقرری کے ساتھ آئے گی۔ انگلینڈ نے اپنے اسکواڈ کے لئے ایک شیف کی تقرری کی ہے،جس کا کام صبح،دوپہر اور شام یہ جائزہ لینا ہوگا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انگلش کھلاڑیوں وسٹاف کے لئے معیاری کھانے بن رہے ہیں یا نہیں۔ کھانے کی تیاری اور ٹیلر مینو کی نگرانی کے لیے محسوس کیا…
کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈکپ کپتانی چھین گیا۔پہلے رائونڈ سے باہر ہونا مہنگا پڑا۔مئی میں قیادت سنبھالنے والے کپتان 6 ماہ بعد فراغت پر مجبور ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کے محدود اوورز کپتان نکولس پورن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیرون پولارڈ سے قیادت سرپر سجانے والے کو دن میں تارے اس وقت نظر آگئے جب ٹیم گزشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز پر ہی پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوئی۔یہ ایک ذلت آمیزشکست تھی۔2 بار کی چیمپئن ٹیم کچھ بھی نہ کرسکی اور فارغ ہوگئی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024کے لئے 12 ٹیمیں کنفرم،سپر 12 ختم،فارمیٹ…
کولمبو،میڈیا ریلیز کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ٹی 10 سری لنکا میں قدم رکھ رہا ہے اور اس نے لنکا ٹی 10 لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے اعلان کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ سری لنکا میں ٹی 10 کے سفر کا آغاز کا باضابطہ اعلان سری لنکا کرکٹ کے اعزازی صدر شمی سلوا اور اعزازی سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کیا اس موقع پر ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین شجیع الملک اور ٹی 10گلوبل اسپورٹس کے سی او او راجیو کھنہ بھی موجود…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی اہم سیریز انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈز میں یکم دسمبر سے شروع ہونے جارہی ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے باہر تھے۔فواد اعلم،یاسر شاہ باہر اور سرفراز احمد آگئے۔محمد عباس بھی نہیں لئے گئے۔ چیف سلیکٹر وسیم باری نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیر کی صبح پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔اہم ترین سلیکشن سے قبل چیف سلیکٹر نے بابر اعظم…
عمران عثمانی انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی دورے میں 9 ویں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آرہی ہے۔اس بار حالات کچھ سنجیدہ ہیں۔پی سی بی نے سیریز کے آغاز کے لئے راولپنڈی کا انتخاب کررکھا ہے۔اس وقت وہ پورے پاکستان کی توجہ کا مرکز یوں بناہوا ہے کہ یہاں سے انگلش ٹیم نے 2022 کی ٹیسٹ سیریز کا آغازکرنا ہے۔پی سی بی کو جمعہ کو ہی کچھ کلیئرنس ملی تھی لیکن اب عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں اپنے کیمپ اور لانگ مارچ کی تاریخ دے کر ایک بار پھر صورتحال تبدیل کردی ہے۔ویسے پاکستان کی یہ انگلینڈ کے خلاف یہ…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی کپتانی بحالی کے لئے کتاب میں نیا چیپٹر منظور کرلیا۔قلم نے وارنر کو قیادت کا اہل بنادیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی پالیسی میں ترمیم کے بعد ڈیوڈ وارنر اب باضابطہ طور پر اپنی تاحیات قائدانہ پابندی میں ترمیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وارنر اس سے قبل 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں تاحیات پابندی کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں کپتانی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکے تھے اور سابقہ ضابطہ اخلاق کے تحت، کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ…
نیپئر،کرک اگین رپورٹ Image by Reuters نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ڈاکٹر کی ایک اپائٹمنٹ پر تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔یہی نہیں انہوں نے شہر بھی چھوڑدیا ہے۔کیوی بورڈ نے ان کی عدم موجودگی میں نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔بھارت کی خلاف آخری ٹی 20 کل کھیلاجائے گا،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ملاقات کا اہتمام پہلے سے تھا۔ شاہین آفریدی کے لئے رمیز راجہ کا منفرد انداز میں اظہار بھارت اور نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20 کل کھیلیں گے۔بھارتی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی سبقت ہے ۔پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔کیوی کپتان…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ تصویر،وائیڈ ورلڈ آف اسپورٹس ویڈیو وسیم اکرم سوشل میڈیا جنرشین سے نالاں،میچ فکسر کہنے کا آسٹریلین میڈیا میں شکوہ۔ دنیا مجھے سوئنگ کے سلطان اور نمبر ون بائولر کے طور پر یادکرتی ہے لیکن پاکستان کی نئی جنریشن مجھے سوشل میڈیا پرمیچ فکسر کہتی ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلین میڈیا میں اپنا دکھ سنادیا ہے۔وائیڈ ورلڈ آف اسپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ان الزامات نے انہیں اپنی سوانح عمری “سلطان: ایک یادداشت” لکھنے کی طرف راغب کیا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کے لئے چیئرمین پی سی بی میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور ایسی تصویر شیئر کی ہے،جس سے صاف لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات مثالی اور بے تکلفی عروج پر ہے۔ شاہین آفریدی کا آج آپریشن ہوا ہے،اس کے بعد یہ بھی کلیئر ہوا ہے کہ وہ 4 ہفتے آرام کریں گے اور پھر پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں آئیں گے۔ کرک اگین کا یہ اعزاز ہے کہ اس نے سب سے پہلے بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے روز ہی نیوز بریک…