ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنلز کی ناکام ٹیمیں ،شکست کے بعد پہلی بار آج آمنے سامنے ہوئیں تو درمیان میں بارش نے اپنا کھیل مکمل کیا۔یوں ویلنگٹن میں شیڈول پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔اب یوں برتری کا پہلا چانس ضائع ہوگیا ہے۔ میچ کے وقت میں بھارتی کھلاڑی فٹبال کے ساتھ دیسی انداز میں مشق کرتے دکھائی دیئے۔اس کی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ شروع ہونے والا ہے،اس کے اثرات کرکٹ میدانوں سے بھی نمایاں ہیں۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ہردک پانڈیا…
Author: admin
لاہور،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ملکی سیاسی حالات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے پی سی بی بھی بہت سے کرنے والے کام نہیں کرسکا ہے،چونکہ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے اور اس کے لئے حالات آج تک سازگار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پی سی بی ٹیسٹ اسکواڈ اور اس کے ساتھ ٹریننگ کیمپ کا اعلان نہیں کرسکا ہے،اس لئے بھی کہ اگر پہلا ٹیسٹ منتقل کرنا پڑا تو پلیئرز کو کہاں بھیجاجائے گا،فی الحال میڈیا…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق کرکٹرز میں ٹھن گئی ہے۔موجودہ کپتان شدید ناراض ہیں،جب ملک سے یہ آوازیں بلند ہورہی ہیں کہ ان سے محدود اوورز کی کپتانی واپس لی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ چند روز میں بار بار یہ کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بابر اعظم پر بوجھ کم کیا جائے۔اس کے لئے وہ ایک فارمیٹ کی کپتانی سے آگے نکلیں۔معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظ کو یہ صلاح پسند نہیں آئی ہے۔انہوں نے قریبی لوگوں میں اس پر…
ابوظبی ،خصوصی رپورٹ ابوظبی ٹی 10 کا چھٹا سیزن کچھ انتہائی دلچسپ ٹیلنٹ سامنے لیکر آرہا ہے اس بار امریکہ سے 2 فرینچائز متعارف کرائی گئی ہیں جس سے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ مورس ویل سمپ آرمی دوشامل ٹیموں میں سے ایک ہے اور اس نے ابتدا سے ہی اپنے ارادے واضح کردیئے ہیں۔ پہلے ایک مضبوط ٹیم منتخب کی اور اب جنوبی افریقہ کے انتہائی تجربہ کار سابق لیجنڈ جونٹی رہوڈز کو “مینٹور” یعنی سرپرست مقرر کردیاہے۔ رہوڈز اپنے سابق ساتھی ، قریبی دوست ٹیم کے کوچ لانس کلوزنر کے ساتھ شامل ہوں گے…
ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ نے ٹرافی جیتنے کے 4 روز میں ہیحیران کن کام کردیا،ادھر آسٹریلین فیلڈر نے بھی ایسی فیلڈنگ اور کیچ کیا کہ سب حیران رہ گئے۔کرکٹ کا تیز ترین گلوبل ایونٹ ٹی 20 ورلڈکپ ضرور ختم ہوا لیکن کرکٹ کی سنسنی خیزی اور غیریقینی بدستور ہے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔انگلش ٹیم نے کینگروز کو جیت کے لئے 288 رنزکا ہدف دیا ہے لیکن یہ ایسے ہی نہیں بن گئے،میچ شروع ہوا تو 66 کے اسکور پر 4 کھلاڑی…
دبئی،میڈیا پریس ریلیز آئی ایل ٹی 20 کو ملنے والی پذیرائی اور یواے ای کے کھلاڑیوں کی جانب سے اس میں گہری دلچسپی کے سبب انٹرنیشل ٹی 20 لیگ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب امیدوار اپنی رجسٹریشن بروز پیر 21 نومبر 2022 شام 6 بجے (یواے ای وقت) تک کراسکتے ہیں۔ امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا ہے کہ لیگ انتظامیہ نے مقامی کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے درخواست پر یواے ای کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھائی ہے۔ ہمیں اس وقت تک 300…
انٹیگا،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ سے اپنی ٹیم کے پہلے رائونڈ سے اخراج کی تحقیقات کےلئے ہائی کورٹ کے جج کی خدمات حاصل کرلیں۔معاونت کے لئے سابق کوچ مکی آرتھر اور سابق بیٹر برائن لارا کی تقرری کردی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ڈربی شائر کے لئے کوچنگ کرنے والے مکی آرتھر اورسن رائزرز حیدر آباد کے کوچ برائن لارا تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے اور جج اس پر فیصلہ جاری کریں گے۔لارا اور آرتھر کو تین رکنی ورکنگ گروپ کے حصے کے طور پر لایا گیا ہے جس کی…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے اہم ترین دورہ بھارت کے 4 ٹیسٹ میچز کا شیڈول فائنل مرحلہ میں ہے۔کینگروز کو نئی دہلی کی پچ پر پھنسانے کا پلان ہے،جہاں 5 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔4 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لئےاحمد آباد،دھرم شالا اورچنائی یا ناگپور میں سے ایک مقام فائنل ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے دونوں ممالک کی یہ آخری سیریز ہوگی،جو فروری،مارچ 2023 میں کھیلی جائے گی۔ اس وقت آسٹریلیا 70 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے، اس کے بعد جنوبی افریقہ 60، سری لنکا53 اور پھر بھارت 52پر…
لندن،کرک اگین رپورٹ File Photo,Google انگلینڈ ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔عمران خان پر حملہ کے بعد سے کچھ پریشانی ضرور ہوئی تھی۔اب بھی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ پر کراچی منتقلی کے سائے ہیں۔ملکی حالات خراب ہیں۔عمران خان کا سیاسی لانگ مارچ بھی ایک مستقل پریشانی ہے۔ایسے میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ آنے والے مشہور تماشائیوں کے گروپ بارمی آرمی کو بھی فکر ہے۔ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات بارمی آرمی اب ایک منظم ادارہ کا روپ دھار چکی ہے،اس کے مستقل ممبرز ہیں۔وٹس ایپ گروپ ہے۔مشاورت سے انگلینڈ کے بیرونی دوروں کے لئے فینز…
لندن،کرک اگین رپورٹ Photo AFP,File Photo ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں انگلینڈ کی فتح کے اہم کردار ایلکس ہیلز کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرزنش،ساڑھے3 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے ہیلز کا واقعہ پرانا ہے۔انکشاف اب ہوا ہے۔ انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے فاتح ایلکس ہیلز کو ایک تاریخی سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے سرزنش کی گئی ہے جس میں انہیں سیاہ چہرے میں دکھایا گیا تھا۔ہیلزکی تصویر 2009 کی فیس بک پوسٹ میں دی گئی تھی جس میں وہ ایک فینسی ڈریس پارٹی میں بطور ریپر ٹوپاک شکور شریک ہوئے تھے ۔ یہ تصویر 2021…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔عام طور پر کرکٹ فینز نے ان کو ویلکم کیا ہے لیکن زیادہ تر تعداد لاتعلق ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ لائن نہیں چلی تھی۔قومی ٹیم کا اگلا امتحان اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہوگا۔یوں تیز ترن فارمیٹ سے یکدم سلو فارمیٹ میں انٹری ہوگی۔تیز گام ایکسپریس سے ٹیسٹ ایکسپریس میں سواری ہے۔صورتحال نہایت ہی دلچسپ ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 اب آخری مراحل میں ہے۔پاکستان کی 2 ہی سیریز…
کرک اگین اسپیشل ڈیسک ائی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں ٹیمیں بھی بڑھ گئی ہیں اور فارمیٹ بھی بدلا جائے گا۔سپر 12 ختم ہوگا اور سپر 8 اس کی جگہ لے گا۔یوں اس بار تو ویسٹ انڈیز ٹیم باہر ہوئی تھی،اگلے تبدیل شدہ فارمیٹ سے کئی ٹاپ ٹیمیں آئوٹ ہوسکتی ہیں۔ 2024 ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ یہ جون 2024 میں ہونے کی توقع ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں 55 میچز ہوں گے۔ اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے 12 ٹیمیں ابھی سے جگہ بناچکی ہیں۔ان میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان کے طور…