| | | | | | |

ٹریننگ کیمپ،پہلے ٹیسٹ کے مقام پر خاموشی،پاکستان کا 15رکنی اسکواڈ لیک

لاہور،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ملکی سیاسی حالات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے پی سی بی بھی بہت سے کرنے والے کام نہیں کرسکا ہے،چونکہ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے اور اس  کے لئے حالات آج تک سازگار نہیں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پی سی بی ٹیسٹ اسکواڈ اور اس کے ساتھ ٹریننگ کیمپ کا اعلان نہیں کرسکا ہے،اس لئے بھی کہ اگر پہلا ٹیسٹ منتقل کرنا پڑا تو پلیئرز کو کہاں بھیجاجائے گا،فی الحال میڈیا پر کراچی کا نام ہے لیکن ایک شنید اور بھی ہے،جس کی کرک اگین پہلے ہی وضاحت کرچکا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،آسٹریلیا کےبھارت میں میچز،دہلی بھی میزبان،امکانات

دوسری طرف سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی پہلے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی پلیئرز کا انتخاب کرچکی ہے۔ان میں محمد عباس کی واپسی ہے۔حارث رئوف شامل ہیں لیکن اسنر نعمان علی اور آل رائونڈر فہیم اشرف کے لئے اچھی نیوز نہیں ہے۔

مبینہ طور پر منتخب ناموں میں  عمران بٹ،محمد عبداللہ،بابر اعظم،شان مسعود،فواد عالم،اظہر علی،سلمان آغا،محمد رضوان،ابرار۔محمد نواز،یاسر شاہ،محمد عباس،نسیم شاہ،حارث رئوف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *