| | | | |

انگلش ٹیم کے ساتھ آنے والا بارمی آرمی گروپ پاکستانی حالات سے پریشان،اہم فیصلے

لندن،کرک اگین رپورٹ

File Photo,Google

انگلینڈ ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔عمران خان پر حملہ کے بعد سے کچھ پریشانی ضرور ہوئی تھی۔اب بھی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ پر کراچی منتقلی کے سائے ہیں۔ملکی حالات خراب ہیں۔عمران خان کا سیاسی لانگ مارچ بھی ایک مستقل پریشانی ہے۔ایسے میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ آنے والے مشہور تماشائیوں کے گروپ بارمی آرمی کو بھی فکر ہے۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات

بارمی آرمی اب ایک منظم ادارہ کا روپ دھار چکی ہے،اس کے مستقل ممبرز ہیں۔وٹس ایپ گروپ ہے۔مشاورت سے انگلینڈ کے بیرونی دوروں کے لئے فینز سفرکرتے ہیں۔پاکستان  کے دورے کے لئے بھی تیاریاں جاری ہیں لیکن ایسے مں سابق کپتان عمران خان پرقاتلانہ حملہ کے بعد کے حالات،سیاسی لانگ مارچ مسائل کے سبب آسانی کے ساتھ پلان نہیں بناپارہے ہیں۔

بارمی آرمی کا ایک فن ٹیسٹ میچ کو مکمل انجوائے کرنا بھی ہے۔میچ کے دوران  ڈرنکنگ وغیرہ بھی ہوتی ہے۔بارمی آرمی گروپ کے سربراہ پاکستان میں اپنے قونصل خانہسے رابطہ میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *