| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکامی،ہائی کورٹ جج مقرر،مکی آرتھر بھی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ سے اپنی ٹیم کے پہلے رائونڈ سے اخراج کی تحقیقات کےلئے ہائی کورٹ کے جج کی خدمات حاصل کرلیں۔معاونت کے لئے سابق کوچ مکی آرتھر اور سابق بیٹر برائن لارا کی تقرری کردی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ڈربی شائر کے لئے کوچنگ کرنے والے مکی آرتھر اورسن رائزرز حیدر آباد کے کوچ  برائن لارا تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے اور جج اس پر فیصلہ جاری کریں گے۔لارا اور آرتھر  کو تین رکنی ورکنگ گروپ کے حصے کے طور پر لایا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس پیٹرک تھامسن جونیئر کریں گے، جو ایسٹرن کیریبین سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے جج ہیں۔

انگلش ٹیم کے ساتھ آنے والا بارمی آرمی گروپ پاکستانی حالات سے پریشان،اہم فیصلے

ویسٹ انڈیز کی مردوں کی  ٹیم کی تیاری اور کارکردگی کا مکمل اور آزادانہ جائزہ  اور اگلے چھ ہفتوں میں زیادہ سے زیادہ اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔وہ  15 دسمبر تک  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حتمی رپورٹ پر اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکرٹ نے کہاہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ کھلاڑی، کوچز، منتظمین، اور ہم سب جو ویسٹ انڈیز کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، اس بات کو تسلیم کریں کہ ٹیم کی بہتری کے لیے معاملات سیٹ کئے جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *