Author: admin

ڈارون 29 جولائی۔پی سی بی میڈیا ریلیز بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے آخری دن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئی اور بنگلہ دیش اے نے آخری تین وکٹیں حاصل کرکے ڈرامائی کامیابی حاصل کرلی۔یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے…

Read More

پالی کیلے ،کرک اگین رپورٹ بارش کی مدد سے بھارت جیت گیا،سری لنکا سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھا بھارت کو بارش سے سپورٹ ،سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ ہار گیا،سیریز بھی بھارت نے اپنے نام کر لی ہے ۔ پالی کیلے میں سری لنکا نے 9 وکٹیں کھو کر 161 رنز بنائے ۔ جواب میں بھارتی اننگ کے آغاز میں بارش کے سبب کھیل رکا۔ دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھارت کیلئے 8 اوورز میں 78 رنز کا ہدف سیٹ ہوا۔ بھارت نے ہدف 9 بالیں قبل 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔…

Read More

ڈھاکہ ،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی کا اگلا اجلاس ڈھاکہ میں،جے شاہ چیئرمین بنیں گے،چیمپئنز ٹرافی پر نیا موڑ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا سال کا آخر کا اجلاس ڈھاکہ میں ہورہا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔اکتوبر ،نومبر کے اجلاس میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے انتخابات ہونگے۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نئے امیدوار ہیں جو نیوزی لینڈ کے جارج بارکلے کی جگہ لیں گے۔ اس کے ساتھ آئی سی سی اجلاس میں متعدد امور زیر بحث ہونگے۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے اس اجلاس تک فیصلہ کرے…

Read More

برمنگھم ،کرک اگین رپورٹ بین سٹوکس نے 43 برس بعد ریکارڈ بنادیا،انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا،مصباح بادشاہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کردیا۔ایج باسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اس نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 0۔3 سے جیت لی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگ میں صرف 175 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔ یوں انگلینڈ نے 82 رنز کا ہدف صرف 44 بالز پر 87 رنز بناکر 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کی خاص بات بین سٹوکس کی تیز ترین ٹیسٹ ہاف سنچری تھی۔انہوں نے 24 بالز…

Read More

پالی کیلے،کرک اگین بھارت کو بڑی شکست ،سری لنکا پہلی بار ویمنز ایشیا کپ چیمپئن سری لنکا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے کر اپنا پہلا ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا۔ چماری اتھاپتھو اور ہرشیتھا سماراویکرما کی نصف سنچریاں اور دلہری کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں تھیں جب سری لنکا نے ڈمبولا میں بھرے ہجوم کے سامنے آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ فائنل میں سمارا وکراما اور دلہری کی گرانقدر شراکت نے ایک بار پھر ایک اہم نکتہ کو اجاگر کیا کہ سری لنکا صرف اپنے کپتان پر انحصار نہیں کر رہا…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ Getty Images ایج باسٹن ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سے پھر سلپ،انگلینڈ ٹاپ پر آگیا،ڈرامائی تبدیلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کا پلٹ کر وار۔ویسٹ انڈیز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔اب مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ ہوگیا ہے۔ انگلینڈ جس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ  رنزکے جواب میں ایک موقع پر صرف رنز پر آدھی ٹیم کھودی تھی وہ ڈوبتے ڈوبتے واپس لہروں کی شکل اختیار کرگئی۔ہیرو بین سٹوکس اور جوئے روٹ تھے،دونوں نے چھٹی وکٹ پر 115 رنزکا اضافہ کرکے مشکلات سے باہر…

Read More

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ Image by Associated Press نیا ہیڈ کوچ،نیا کپتان۔بھارت کی مہم کا شاندار آغاز،سری لنکا ہارگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کی نئے ہیڈ کوچ اور نئے کپتان کے ساتھ سری لنکا میں اپنی پہلی مہم میں شاندار جیت۔3 میچزکی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بڑی آسانی کے ساتھ 43 رنز سے جیت لیا ہے۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے7 وکٹ پر 213 رنزبنائے۔ کپتان سوریا کمار یادیو نے سب سے زیادہ 58 اور رشی پنت نے 49 رنزبنائے۔ سری لنکا کے مشیتھا پتھیرانا کی 40 رنز کے…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ حسن علی بنگلہ دیش،انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حسن علی ہوم سیریز میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،کہنی کی انجری کے سبب وہ انگلینڈ سے کائونٹی کرکٹ سمیت تمام فارمیٹ کو الوداع کرآئے ہیں اور لاہورپہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حسن  علی کہنی کی انجری کے باعث کم سے کم 2 ماہ کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔یوں ایک ماہ بعد ہونے والی بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز اور 2 ماہ بعد اکتوبر میں ہونے والی انگلینڈ ٹیسٹ…

Read More

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ بھارت سری لنکا کا پہلا ٹی 20 آج،راہول ڈریوڈ کے پیغام نے نئے ہیڈکوچ کو جذباتی کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نئے بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا پہلا امتحان آج سے سری لنکا میں شروع ہورہا ہے۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ گوٹم گمھیر کو سابقہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا ویڈیوپیغام ملا ہے۔جس سے وہ جذباتی ہوگئے ہیں۔ڈریوڈ نے کہا ہے کہ مشکل…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ،ای سی بی چیئرمین نے اہم اعلان کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ گولڈ نے انگلینڈ میں پاکستان بھارت ٹیسٹ میچ کے امکان کی بات کہہ کر ایک بار پھر سب کو چونکادیا ہے۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا یا نہیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیئرمین نے راز کھول دیا ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا یا نہیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیئرمین نے راز کھول دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جہاں یہ اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے جائے گی اور وہ پاکستان کی میزبانی کیلئے پرامید ہیں لیکن وہاں انہوں نے بھارت کے حوالہ سے ایک سنسنی خیز انکشاف کردیا ہے۔ رچرڈ گولڈ ای سی بی چیئرمین نے برمنگھم میں انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کہا ہے کہ ہم گزشتہ ہفتہ کولمبو میں تھے اور پاکستان بھارت کرکٹ…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈگولڈ نے کولمبو میٹنگ،چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان بھارت کا نیوٹرل ٹیسٹ انگلینڈ میں کروانے کے حوالہ سے دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔انہوں نے کافی تفصیلی بات چیت کی ہے۔یہاں ہم اسے تفصیلات کے ساتھ الگ الگ پیش کریں گے۔ سب سے بڑا اعلان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال انگلینڈ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گا اور اس کیلئے پی سی بی اور ای سی…

Read More