دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز بھی بھاری وزن سے آزاد ہوگئے۔بھارت کے خلاف ایشیا کپ فتح نے وہ سکون دیا،جو وہ اپنے دور میں بمشکل حاصل کرسکتے تھے ۔ اتوار کو ایشیا کپ سپر 4 میں بھارت کے خلاف جیت سے جہاں گروپ میچ شکست کا حساب برابر ہوا،وہاں اب فائنل کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ نتیجہ میں آج پیر کے روز ایشیا کپ میں آرام کا دن تھا ۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف تو پانی پر ڈرائیونگ کرتے نظر آئے ۔گویا انہوں نے کہا کہ آج ہم ہیں ہر جگہ کے بادشاہ ۔ ادھر…
Author: admin
دبئی،کرک اگین رپورٹ پی سی بی نے محمد رضوان اور شاہنواز دھانی کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی دی۔ دن بھر کے انتظار کے بعد کہا گیا ہے کہ شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔ میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔ محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہو گی۔ اس حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں
دبئی،کرک اگین رپورٹ دنیا کی ٹاپ بہترین ٹی 20 ورلڈ الیون کے انتخاب کے لئے رکی پونٹنگ نے 5 کھلاڑی منتخب کرلئے ہیں۔باقی کی قسط اگلے دنوں میں ہوگی۔ آئی سی سی ریویو کے لئے انہوں نے جن 5 پلیئرز کا اںتخاب کیا ہے،ان میں پاکستان کے ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ رکی پونٹنگ کے مطابق ابتدائ 5 پلیئرز میں افغانستان کے راشد خان ،پاکستان کے بابر اعظم ،بھارت کے ہردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ اور انگلینڈ کے جوس بٹلر شامل ہیں۔
دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ میں بھارت کے خلا ف زخمی ہونے والے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ایک اور فالواپ سکین کی سفارش کی گئی ہے۔رات ہونے والے سکین کے بعد اب کی سکیننگ سے واضح علم ہوسکے گا کہ وکٹ کیپر کے لئے کیا تجویز ہوگا۔ بھارت کےخلاف اتوار کے میچ میں ان کی ٹانگ میں درد اٹھا تھا،فوری ٹریٹمنٹ کے بعد انہوں نے میچ کھیلا،اس کے بعد پہلا چیک اپ ہوا۔اب دوسرا بھی ہوگیا ہے۔ پی سی بی اس حوالہ سے جلد ہی تفصیلی خبر جاری کرے گا۔یہ بھی ممکن ہے کہ ان کو اگلے میچ میں…
عمران عثمانی کا ایک بار پھر تجزیہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل کی خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے۔اچھی خواہش ہے۔کوئی یہ چاہتا ہے کہ مسلسل 2 اتوار کی طرح ایک اور سپر اتوار ہو،ایک اور سپر میچ ہو جو فائنل کا مقام رکھتا ہے لیکن مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہو۔خواہش بھی جائز ہے اور ایشیا کپ جیسے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کون سی ایسی ٹیم یا ٹیمیں ہوسکتی ہیں کہ وہ فائنل کھیلیں۔ کرک اگین ان اچھی خواہشات کے باوجود یہاں ایک خاص تاریخ بتانا چاہتا ہے۔اس ایونٹ کے آغاز…
دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر،سابق کوچ وقار یونس کو پاک،انڈیا میچ ،اس کی سنسنی خیزی اور تیزی نے سب کچھ بھلادیا،ان کی فیملی نے ان کو خوبصورت پھول بھیج کرسب یاد کروایا ہے،اس کااظہار وقار یونس نے کھل کرکیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر وقار یونس نے لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے گزشتہ روز کے میچ کے حوالہ سے میں بہت زیادہ پرجوش تھا۔میں مکمل طور پر بھول گیا کہ گزشتہ روز آسٹریلیا میں فادر ڈے تھا۔میں نے اس روز 2 تحفے وصول کئے ہیں۔پہلا تحفہ پاکستا کی بھارت کے خلاف…
دبئی،کرک اگین رپورٹ شاہ نواز دھانی بھی کمال کریکٹر ہیں،اپنی حرکات سے توجہ پاتے ہیں۔بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انجری کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکے لیکن کیمپ میں موجود تھے،حتیٰ کہ 12 ویں کھلاڑی کے طور پر بھی ایکشن میں تھے،ایک موقع پر جب پاکستانی اننگ کے دوران جب فخرزمان کو ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی تو وہ بھی ٹیم ڈاکٹر کے ساتھ موجود تھے۔ شاہ نواز دھانی کے کھڑے ہونے،چیک اپ کرنے کے دوران جو ایکشن تھے،اس پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے جاری ہیں،ان کے بارے میں لکھا گیا۔میجر سرجن ڈاکٹر شاہ نواز دھانی صاحب۔…
راولپنڈی،دبئی:کرک اگین رپورٹ راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان جیتے گا۔ایشیا کپ میں بھارت کی شکست پر شعیب اختر کہتے ہیں کہ بھارتی سلیکشن کنفیوزڈ ہے۔کیا کھلانا چاہتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی جیت میں نواز کے بغیر قوم کو یہ جیت نہیں نوازی جاتی۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ وکٹ سے گھاس اڑادی گئی تھی،ویسے دیکھنے کی با ت یہ بھی ہے کہ بھارتی رک کر نہیں کھیلے۔اس نے اپنی پکڑائی اس لئے دی کہ اس نے 200 اسکور نہیں بنائے۔یہ وکٹ 200 پلس کی تھی۔پاکستان نے کم بیک کیا ہے۔نواز نے بیٹنگ میں…
دبئی،کراچی:کرک اگین رپورٹ سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان نے کلاسیکل جیت اپنے نام کی،جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،ساروں سے بڑی بات یہ تھی کہ شروع کے 6 سے 10 اوورز میں بھارت نے جیسے حملہ کیا وہ اپنی جگہ تھا،پاکستانی بائولرز نے ان کو 220 تک اسکور تک نہیں کرنے دیا۔شاداب خان نے ردھم میں بالز کیں،بڑے عرصہ کے بعد لگا ہے کہ وہ کوالٹی اسپنر ہے،ہر مشکل جگہ پر بائولنگ کی۔اس نے رشی پنت جیسے بیٹر کو بھی ہٹ نہیں مارنے دی۔نواز نے بھی یہی کیا۔نسیم شاہ نے بعد کے اوورز اچھے کئے۔حسنین نے…
لندن،دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت کے خلاف ایشیا کپ فتح پر پاکستان کی جیت کا جشن دنیا بھر میں منایاجارہے ،لیکن گزشتہ رات جو کچھ لندن میں ہوا،اس کے نظارے بھی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لندن کی سٹریس اور مین روڈز پر ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی کار اور واک کے ساتھ جشن میں شرکت کی۔چہارجانب پرچموں کی بھرمار تھی۔نعرے بازی بھی خوب ہوئی۔ بھارت کے خلاف میچ،قومی ڈریسنگ روم کااحوال،کرکٹرز اور فینز میں فرق نہ رہا گزشتہ اتوار لندن کے علاقہ لیسٹر میں پاکستان کی شکست کےبعد جھڑپیں ہوئی تھیں،پولیس آفیسر پر بھی حملہ ہوگیا تھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا،کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ گزشتہ اتوار جیتنے والا بھارت اس اتوار ہارجائے گا،پاکستان کی فتح کے بعد کسی نے اپنی ٹیم کی فیلڈنگ کو برا بھلا کہا تو کسی نے کیچ ڈراپ ہونا وجہ نکالی۔بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کمزور بائولنگ اور ٹیم سلیکشن کو ہدف بنایا ہے۔ ادھر سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن کو اور تو کچھ نہیں سوجھا،بے اختیار کہہ اٹھے کہ اگلے اتوار سہی۔ان سے کوئی پوچھے کہ کیا اگلے اتوار بھارت کا فائنل…
دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت کے خلاف اختتامی لمحات میں قومی کھلاڑیوں اور شائقین میں کوئی فرق نہ رہا۔گرائونڈ میں موجود ہزاروں فینز اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں لوگوں کی جو حالت تھی،ڈریسنگ روم میں موجود پاکستانی ٹیم کا حال بھی اس سے مختلف نہ تھا۔ پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری اوور میں کپتان بابر اعظم بے چینی میں ٹہل رہے تھے،اسی طرح شاداب خان کی حالت زیادہ خراب تھی،نسیم شاہ بھی بے چین تھے۔رن بننے پر خوشی کا اظہار ہوتا تھا،بال ضائع ہونے پر مایوسی اور اچھے…