عمران عثمانی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن 91-1990 میں کھیلا گیا۔یہ اس اعتبار سے اہم تھا کہ پہلی بار پاکستان نے ایشیا کپ کھیلنے سے انکارکیا۔بھارت کے دورے پر جانے سے مکمل کنارہ کشی اختیار کی۔یہ دسمبر 1990 کے اخر اور جنوری 1991 کے شروع کی کہانی تھی۔سیاسی جنگ عروج پر تھی۔بھارت ایونٹ کا میزبان تھا۔پہلی بار اس کے ملک میں ایشیا کپ ہونے جارہا تھا۔متحدہ عرب امارات کے 1984 کے کپ میں پاکستان،بھارت اور سری لنکا شامل تھے۔بھارت ایونٹ جیتا تھا۔1986 کا ایونٹ سری لنکا میں ہوا تو بھارت نے وہاں کھیلنے سے انکار کیا۔سری لنکا چیمپین…
Author: CricAgain Desk
لاہور،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی تیار۔انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔انگلش ٹیم نے اس سال 2 مرتبہ پاکستان آنا ہے۔پہلے مرحلے میں 7 ٹی 20 میچز اکتوبر،نومبر 2022 میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد 3 ٹیسٹ میچز سال کے آخر میں شیڈول ہیں۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 7 ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال انگلینڈ کے محدود اوورز ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول آفیشلی جاری کیا ہے،سال کے…
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شکیب الحسن کو بھی ریڈ بلکہ ہاٹ لائن نیوز میں آنے کی عادت ہے۔2019 میں آئی سی سی کی جانب سے ایک سالہ معطلی کی سزا پانے والے آل رائونڈر نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف کے 3 الزامات کوماننے کے بعد مجرم مانے گئے تھے۔واپسی کے بعد بھی ان کو عقل نہیں آئی۔کیریئر بھی ڈنواں ڈول یوں رہا ہے کہ کبھی سنجیدگی کے ساتھ نہیں کھیلتے،کبھی کس سیریز سے آئوٹ اور کبھی کس سیریز سے خود ہی باہر۔ کرکٹر کو دی ہنڈرڈ سے کیسے روکا گیا،پی سی بی کے…
کرک اگین خصوصی رپورٹ Twitter Imageg پاکستان کے نیدرلینڈ پہنچنے سے قبل میزبان ٹیم نے اس کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔جمعرات 4 اگست کو اپنے ملک میں اس نے نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیسے کاٹ دکھائی ہے،اس سے یہ معلوم ہوگیا ہے کہ ٹیم بڑی تگڑی ہے۔ کیوی ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ کی اوروہ 20 اوورز میں صرف148 رنزبناسکے،ان کے 7 کھلاڑی آئوٹ بھی ہوئے۔ایک موقع پر 100 سے قبل آدھی ٹیم باہر تھی۔مارٹن گپٹل 45،فن ایلن 8،ڈین کلیویر 2 اور ڈیرل مچل 15 کرسکے،نچلے…
کولمبو،کرک اگین رپورٹ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی کو دی ہنڈرڈ کے ایک لاکھ پائونڈز کی ڈیل سے منع کرکے ان کا نقصان کردیا ہے۔اندازا کریں کہ سری لنکن بورڈ نے کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو انگلینڈ کے دی ہنڈرڈ کے معاہدے کو مکل کرنے سے منع کردیا۔،اس طرح ان کا بڑا نقصان ہوا جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے۔ ایسا کیوں ہوا سری لنکن بورڈ کے مطابق ان کے کھلاڑی ونیندو ہاسارنگا نے مانچسٹر اوریجنل نے یہ معاہدہ کیا تھا۔بورڈ نے این اوسی دینے سے انکارکیا،کیونکہ ان کی ذہنی،جسمانی حفاظت ضروری تھی،اس لئے…
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ برمنگھم کان مویلتھ گیمز 2022 کے گروپ بی کے ایک میچ میں سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم صرف 46 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔یوں آئی لینڈرز خواتین بری کارکردگی میں پاکستان سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔پروٹیز ویمنز نے انہیں جکڑ کررکھ دیا۔ جمعرات کو جاری میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم17 اوور اور ایک بال پر صرف 46 کے اسکور پر ڈھیر ہوئی۔کپتان چماری اتا پتو 15 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔باقی 10 پلیئرز ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکیں۔ پروٹیز کی نیڈن ڈی کلرک نے4 اوورز میں 7 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ ادھر انگلش پیسر جوفرا…
لاہور، 4 اگست 2022ء،کرک اگین رپورٹ بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پچاس اوورز کرکٹ پر مشتمل یہ میچز 7 اور 10 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ کا سات روزہ تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ ان میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ نیدرلینڈز کے لیے اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور زاہد محمود ان میچز میں…
عمران عثمانی تاریخ کا تیسرا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 1988 میں کھیلا گیا،بنگلہ دیش پہلی بار میزبان بنا،پہلی مرتبہ 4 ٹیموں نے شرکت کی۔بھارتی ٹیم4 برس بعد ایونٹ میں واپس آئی۔حسب سابق رائونڈ رابن لیگ میچز تھے۔ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل میں جانا تھا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 2 ایشیا کپ میں بھارت 1986 اور سری لنکا 1986 کا چیمپئن بنا تھا۔1988 کے ایونٹ میں عمران خان شریک نہیں تھے۔پاکستان کی قیادت جاوید میاں داد کے ہاتھوں میں تھی۔وسیم اکرم سمیت کئی نام تھے۔سلیم ملک اور عبد القادر بھی تھے۔بھارتی کپتان دلیپ ونگسارکر تھے۔ ایونٹ کا پہلا میچ 27…
گیانا،کرک اگین رپورٹ کہنے کو تو بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا طاقتور ترین بورڈ اور اس کے پلیئرز سب سے الگ ہیں لیکن ویسٹ انڈیز میں موجود اس کے کپتان اور ہیڈ کوچ سمیت 14 اراکین کو امریکی ویزے اور وہاں 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لئے گیانا حکومت کی مدد لینی پڑی۔یہ ایک عجب مقام تھا جب روہت شرما سمیت 14 اراکین گیانا میں امریکی سفارتخانے انٹرویو دینے پر مجبور ہوئے۔ اس سب کے باوجود یہ 14 اراکین ہوا میں لٹکے ہیں،ان کے پاسپورٹ میں واپسی میں ابھی کئی گھنٹے باقی ہیں۔اس کے علاوہ بھارت اور ویسٹ…
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پیچھے رہ گیا لیکن پھر بھی پیچھے نہ رہا،اس کی ویمنز کرکٹ توکچھ نہ کرسکی،اس لئے کچھ ہاتھ نہ آیا۔بدھ کی شب جب پاکستان نے ایک گولڈ میڈل جیتا تو مبارکباد دینے والوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ پیچھے نہیں رہا۔خیر یہ اچھا کیا۔ پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکائونٹ سے لکھا ہے کہ پی سی بی محمد نوح دستگیر بٹ کو پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔پی سی بی پاکستان کے لئے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مسرور ہے۔ آسٹریلیا ویمنز ٹیم…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو میں جنگ چھڑگئی ہے۔پی سی بی نے ویب سائٹ کے مضمون کے جواب میں تردیدی بیان جاری کیا ہے لیکن کرک انفو نے تاحال اسے شائع نہیں کیا بلکہ ان کے نمائندے نے سوشل میڈیا پر اس کے جوابات بھی دیئے ہیں۔ ٹی 20 لیگز،پی سی بی اور پلیئرز میں نیا پھڈا کرک انفو نے منگل کو ایک خبر شائع کی تھی کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور متحدہ عرب امارات کی لیگ آئی ٹی ایل کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو…
میلبورن،دبئی:کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی بھارت میں ہنگامی سیریز کا شیڈول کرکٹ کی تیزی،میچز کی زیادتی اور بڑے ممالک کی ایک دوسرے کو راضی کرنے کی پالیسی نے سب کچھ بھلادیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اپنے ملک کی ہوم کنڈیشن چھوڑ کر بھارت کو راضی کرنے اس کے ملک جائے گا ۔ عام طور پر میگا ایونٹ سے قبل میزبان ملک اپنی کنڈیشنز میں کھیل کر پریکٹس لیتے ہیں ۔ بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کو جاری کردیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھارت…