دبئی،کرک اگین آئی سی سی نے سال 2021 کے بہترین پرفارمرز وٹیموں کے فائنل انتخاب کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں پہلی ٹیم سامنے آئی ہے جو سال 2021 کی بہترین ٹی 20 ٹیم کے نام سے منظر عام پر آئی ہے۔ اعلان کردہ خواتین ٹی 20 سائیڈ آف دی 2021 ایئر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔انگلینڈ کی 5 پلیئرز حقدار پائی ہیں۔ان میں ٹیمی باووموٹ،ڈینی ویٹ،نیٹ سیکیور کپتان بنائی گئی ہیں۔وکٹ کیپرایمی جونز ہیں ۔سوفی ایلکسٹن بھی ہیں۔ بھارت کی ایک پلیئر سمریتھ مندھانا ہیں۔آئر لینڈ کی گیبی لیوس ہیں۔جنوبی افریقا کی مریزانے کیپ،شبنم اسماعیل اور لورا…
Author: admin
کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے تیاریاں جاری ہیں،کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہر ایک پر عزم ہے کہ لیگ 27 جنوری سے شروع ہوجائے گی،یہاں پی ایس ایل کے چند ریکارڈز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں بال اور بیٹ کی جنگ ہمیشہ ہی رہی ہے۔ایونٹ کی 6 سالہ ہسٹری میں کوئی ٹیم 250 سے زائد اسکور نہیں بناسکی ہے۔اب تک کا ہائی مجموعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف 247 اسکور کا ہے۔یہ گزشتہ سال عرب امارات میں بنا تھا۔کم اسکور کا اعزاز ایک ہی ٹیم کو…
لاہور، 19 جنوری ,پی سی بی پریس ریلیز تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو ان گنت باصلاحیت وکٹ کیپرز دیئے ہیں اور ان میں سے چند پر تو دنیا آج بھی رشک کرتی ہے۔ وکٹوں کے پیچھے عمدہ گلوز ورک کرنے والے ان کھلاڑیوں نے نہ صرف دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ وہ کھیل کی پہچان بھی بنے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں بھی پاکستان کے دو صف اول کے وکٹ کیپرز اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے. وکٹ کیپنگ کے بعد کپتانی کی مشترکہ ذمہ داری کے باعث…
سڈنی ،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اب آسٹریلین کیمپ میں باتیں جاری ہیں۔اس کی تیاری و سلیکشن کے لئے متعلقہ افراد کی جانب سے اپنے پلان بنائے جارہے ہیں،ایسی ہی ایک بات آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محدود اوورز سیریز کے لئے میتھیو ویڈ ان کی ٹیم کے وکٹ کیپر کے لئے پہلی چوائس ہونگے۔ یہ بات انہوں نے اس تناظر میں بھی کی ہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ …
کرک اگین رپورٹ Getty Images یہ 14 جنوری 2022 کی بات ہے۔کرک اگین نے خبر دی تھی کہ نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا خطرے میں پڑا ہے،اس کے لئے 33 مکنہ آپشنز پر کام جاری ہے،اگر ابتدائی 2 آپشنز ہوگئیں تو آسٹریلیا کے اگلے ماہ پاکستان کے دورے پر اس کے کیا اثرات پڑیں گے۔یہ بھی ساتھ لکھا تھا کہ نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا میں سیریز مشکوک ہوگئی ہے۔ آج 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے اعلان کردیاہے کہ اس ماہ کی 24 تاریخ سے شروع ہونے والا آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے،اس کی وجہ…
پرل ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image بھارتی کرکٹ ٹیم آج سے اپنے موجودہ،سابق دونوں کپتانوں کے بغیر جنوبی افریقا میں ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے۔3 ایک روزہ میچز کے شو کا پہلا میچ آج پرل میں ہورہا ہے۔ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ بورڈ پہلے ہی ایک روزہ کپتانی سے ہٹاچکا تھا،ٹی 20 کی قیادت چھوڑنے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ قیادت بھی چھوڑدی ہے،وہ آج سے ایک عام کھلاڑی کے طور پر ایکشن میں ہونگے۔ دیکھنے والے دیکھیں گے کہ روہت شرما کی عدم موجودگی میں عارضی طورپر کپتان بنائے جانے والے کے ایل راہول کے انڈر ویرات کوہلی…
کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق ،سابق بائولنگ کوچ اظہر محمود ایک بار پھر کوچز بننے کی کوششوں میں ہیں،اس بار یہ پاکستان کے لئے نہیں بلکہ غیر ملکی ٹیم کے امیدوار ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق مصباح الحق اور اظہر محمود دونوں ہی ایک ہی ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں،ان کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔ پاکستان ٹیم سے دور کئے جانے والے یونس خان بہت بڑے ملک میں کوچ،بریکنگ نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیٹ اپ میں مصباح الحق نے سال کے قریب کا وقت…
لندن ۔کرک اگین رپورٹ ایشز میں عبرتناک شکست نے انگلینڈ کے 2 کپتانوں کو آمنے سامنے کردیا۔ایک دوسرے کا مذاق اڑانے لگے۔میڈیا پر جنگ پھیل گئی ہے۔محدود اوورز ٹیم کپتان مورگن نے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ کے دعوے کو مضحکہ خیز کہا ہے۔ ایشز میں آسٹریلیا سے 4 میچز کی شکست کے بعد جوئے روٹ نے کہا تھا کہ ملک میں شروع کیا جانے والا 100 بالز ایونٹ اور لیگز ٹیسٹ پرفارمنس میں اثر ڈال رہی ہیں۔ انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن کپتان اوئن مورگن نے دعویٰ مسترد کیا اور چوٹ ماری ہے کہ اپنی ناکام ٹیسٹ پرفارمنس کا ذنہ…
ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image سب سے آخر میں ویسٹ انڈیز پہنچنے والی افغانستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ میں دھماکے دار آغاز کردیا ہے،ٹرینڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اس نے باوقار کامیابی اپنے نام کی ہے۔پی این جی ٹیم کو 135 اسکور سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے جب پہلے بیٹنگ کی تو اس کی بیٹنگ لائن زیادہ نہیں چلی،وجہ اس کی یہ تھی کہ وہ 200 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئے۔کپتان سلیمان سیف نے 62 رنزکی بڑی اننگ کھیلی۔کاٹینالکا سنگی نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جواب میں پی این…
پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ Twitter Image کرکٹ کی دنیا میں 48 گھنٹوں کے اندر دوسرا بڑا اپ سیٹ،آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز میں تاریخی ایک روزہ سیریز کی جیت کے بعد ایک اور ملک میں کمزور ٹیم نے ایک روزہ میچ جیت کر عالمی شہرت حاصل کی ہے۔زمبابوے نے پالے کیلی میں سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے ہراکر بڑا اپ سیٹ کیا،بگ بریکنگ نیوز میں جگہ بنالی،ساتھ ہی سیریز بھی برابر کردی،اس طرح اب فیصلہ فائنل ون ڈے میچ میں ہوگا۔سری لنکا کو اس شکست کے ساتھ ہی ورلڈ کپ سپر لیگ کے 10 قیمتی…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ آئی پی ایل کے سابق کھلاڑی کو 40 لاکھ میں میچ فکسنگ کی پیشکش،کرکٹر نے پولیس اسٹیشن رپورٹ کروادی۔ ساتھ میں بی سی سی آئی کو اطلاع کردی۔بھارتی بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ حرکت میں آگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے بیٹر آر ستھیش کو فکسر نے سوشل میڈیا پر کیچ کرلیا ۔اسے 40 لاکھ بھارتی روپے کے عوض میچ فکسنگ کرنے کی پیشکش کی ہے۔فکسر کا نام بونی آنند بتایا گیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق آنند نے یہ بھی کہا کہ مزید 2 کرکٹرز بھی میچ فکسنگ کے لئے تیار…
کراچی، 18 جنوری،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے 30 لیگ میچز کے لیے امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کافائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی طرف سے 21 ٹیسٹ اور 63 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سابق…