کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹی 20 میں افغانستان کرکٹ ٹیم ڈاک ہارس ہوگی۔یہ ٹیم کسی بھی ملک کا تختہ الٹ سکتی ہے۔پاکستان والے گروپ 2 میں یہ موجود ہے اور اس کے میچز کا بھی زبردست شیڈول ہے۔افغانستان کی نئی ٹیسٹ ٹیم کے لئے یہ اعزاز ہے کہ اس نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ افغانستان بمقابلہ کوالیفائر،25 اکتوبر 2021،شارجہ،رات 7 بجے افغانستان بمقابلہ پاکستان،29 اکتوبر 2021،دبئی،رات 7 بجے افغانستان بمقابلہ کوالیفائر،31 اکتوبر 2021،دبئی،سہ پہر 3 بجے افغانستان بمقابلہ بھارت،3نومبر 2021،ابوظہبی،رات 7 بجے افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،7 نومبر 2021،ابوظہبی،دوپہر 2 بجے افغانستان کرکٹ ٹیم کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔کیوی ٹیم…
Author: admin
کرک اگین رہورٹ ورلڈ ٹی 20 کپ میں آسٹریلیا ان بد قسمت ٹیموں میں شامل ہے جسے ایک بار بھی چیمپئن بننا نصیب نہیں ہوا۔پھر بھی اپنے نام کی وجہ سے اسے نمایاں سٹیٹس ملتا ہے۔اس کی حالت یہ رہی ہے کہ حال میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے دوروں میں ناکامی مقدر بنی۔یہ ٹیم اس ایونٹ کی میزبان تھی،اسے گزشتہ سال ہونا تھا۔کورونا کی وجہ سے ایونٹ ایک سال کے لئے موخر ہوا تو بھارت نے 2021 کے اپنی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔چنانچہ آسٹریلیا اب 2022 میں ورلڈ ٹی 20 کپ کی پہلی بار میزبانی…
راولپنڈی،پی سی بی پریس ریلیز نیشنل ٹی 20 کپ میں دفاعی چیمپئن کا دھماکے دار آغاز،دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اٹھارویں ایڈیشن کا کامیاب آغاز کیاہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے شکست دے دی ہے۔188 رنز کے تعاقب میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔فاتح ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو نصف سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں…
کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک بار ورلڈ ٹی 20 کپ جیت چکی ہے۔اتفاق سے یہ اس کا تاریخ کا پہلا آئی سی سی ایونٹ بھی تھا۔پھر 2019میں اس نے ورلڈ کپ بھی پہلی بار جیت لیا۔انگلش ٹیم کے لئے کوالٹی کی بات یہ ہے کہ وہ اس وقت ورلڈ چیمپئن ہے۔محدود اوورز کرکٹ کی بادشاہت قائم ہے۔ورلڈ ٹی 20 بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔محدود در محدود فارمیٹ کا ایونٹ۔انگلینڈ کی شدید خواہش ہوگی کہ وہ یہ اعزاز بھی اپنے نام کرے تاکہ بیک وقت 2 ٹائٹل کا چیمپئن ہوجائے۔ انگلش ٹیم گروپ 1 میں ہے،اس کے…
راولپنڈی، 23 ستمبر 2021ء.پی سی بی پ ر شاداب خان کی زیرقیادت ناردرن نے نیشنل ٹی ٹونٹی کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ناردرن نے 140 رنز کا ہدف 18 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر حیدر علی نے 28 گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انہیں 58 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مطلوبہ ہدف کے…
آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کا آفیشل گیت ریلیز کردیا۔میگا ایونٹ کے آفیشل گیت میں تمام 16 ممالک کے رنگ نمایاں نہیں کئے گئے اور ٹائٹل پر بھی پاکستان سمیت کئی ممالک جگہ نہیں بناسکے ہیں۔بھارتی رنگ غالب ہیں۔بھارت کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی نہیں ہے بلکہ ویسٹ انڈیز ہے ،اس وجہ سے اس کے کپتان کیرون پولارڈ کو نمایاں کیا گیا ہے۔ گیت میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ ہیں۔افغانستان کے راشد خان اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل…
برسبین. خصوصی رپورٹ پاکستان کرکٹ کے لئے آسٹریلیا سے آواز اٹھ گئی ہے. آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے رکن نے ڈبل سٹنڈرز کا بڑا طعنہ بھی دے مارا اور کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جو کیا گیا وہ بھیانک ہے. گلوبل کرکٹ لے لئے بہت بڑا نقصان ہے. انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے بری مثال پیش کی ہے اور اس کے اثرات دائیں بائیں آئیں گے. عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ مفاد میں کام کرے.پاکستان سپر لیگ میں قلندرز کے لئے کھیلنے والے خواجہ پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے شہری ہیں. انہوں…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ اسے کہتے ہیں مسائل کا حل،کرکٹ نے صرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ہی مداخلت پر مجبور نہیں کیا بلکہ انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی کرکٹ منتوں پر اتر آئے۔حالیہ عرصہ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے جس انداز میں پاکستان کے دورےمنسوخ کئے۔اس کے بعد ڈرامائی حالات چلتے رہے ہیں۔ایسے میں نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان بچانے کے لئے عمران خان کو بھی میدان میں آنا پڑا۔انہوں نے کیوی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا۔کھیلنے کی درخواست کی لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اسے ماننے سےا نکار کردیا اور اپنی…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس انگلش کائونٹی کرکٹ 2021 کے اہم ترین معرکہ کی پہلی اننگ کے ہیرو بن گئے ہیں۔ہمپشائر کے لئے چیمپئن بننے کا موقع ہے اور اس کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے لیکن اب سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔محمدعباس گاہے بگاہے اپنی پرفارمنس شو کرتے آئے ہیں۔اس میچ کی پہلی اننگ کی حد تک بھی چھائےرہے ہیں۔اب دوسری اننگ میں بھی ان پر نگاہیں ہونگی۔ لیور پول میں جاری میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیسٹ پیسر نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لاکھڑا کیا۔واپسی اس طرح ہوئی…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بہت پرجوش ہیں۔سابق کپتان اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے حوالہ سے سارا دن خبریں چلتی رہیں۔یہ بھی آیا کہ عمران خان نے کیا ہدایات دیں،کیسے ٹیم کو پرجوش بنایا،کیا کچھ کہا ۔یہ سب تو چلتا رہاہے۔اہم بات یہ ہے کہ ملنے والے کھلاڑی کیا کہتے ہیں۔ سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے خوبصورت تصویر شیئر کرتے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنا ہمیشہ ہی عظیم لمحہ رہا۔کہتے ہیں کہ ان سے ،ملاقات ہمیشہ ہی جذبوں کو…
لاہور۔پی سی بی پریس ریلیز نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک تمام کپتانوں نے تماشائیوں کو نیشنل ٹی ٹونٹی کو اسپورٹ کرنے کی تاکید کی ہے۔ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کی قیادت بابراعظم،ناردرن کی شاداب خان، دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی محمد رضوان، جی ایف سی سندھ کی سرفراز احمد، بلوچستان کی امام الحق اوراے ٹی ایف سدرن پنجاب کی صہیب مقصود کریں گے۔یہ ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔میگا ایونٹ کےلیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی…
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دهچکا ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے رابطہ کرلیا ہے اور اسے کہا ہے کہ وہ جواب دے کہ اس نے دسمبر میں پاکستان آنا ہے یا نہیں.ویسٹ انڈیزبورڈنے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے ان سے وضاحت مانگی ہے کہ بورڈ دورے کے لئے تیار ہے یا نہیں. اسی طرح یہ بھی کہا گیاہے کہ اگر نہیں آنا تو پہلے بتادیں. کوئی مسئلہ نہیں . ویسٹ انڈیز کرکٹ سیکرٹری نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے ان سے رابطہ کرکے جواب…