| | | | | | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون،انگلینڈ کا 7واں نمبر

میلبورن،دبئی۔کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔آسٹریلیا نے ٹاپ کرلیا ہے۔سری لنکا کی پہلی پوزیشن چھین لی ہے،پے درپے ناکامیوں کے بعد انگلینڈ کی 7 ویں خراب ترین پوزیشن ہوگئی ہے،اس کے فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

ایشز سیریز کے میلبورن کے تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے پوائنٹس ٹیبل اپ ڈیٹ کردی ہے۔اس کے مطابق آسٹریلیا کی یہ تیسری فتح ہے،اس نے بھی پاکستان کے برابر 36 پوائنٹس اپنے نام کئے ہیں۔چونکہ اس نے تمام 3 میچز جیتے ہیں،اس لئے 100 فیصد شرح کے ساتھ اس کی پہلی پوزیشن ہے۔سری لنکا نے 2 میچز کھیل کر دونوں جیتے ہیں۔24 پوائنٹس اور 100 فیصد پوائنٹس فیصد کے ساتھ اس کا دوسرا نمبر ہے،پاکستان نے  5 میچز میں سے چونکہ 3 جیتے ہیں۔36 پوائنٹس ہیں ،پوائنس شرح 75 فیصد ہے،پوزیشن تیسری ہے۔

بولینڈ کی تباہ کن گولہ باری،انگلش ٹیم 68 پر ڈھیر،آسٹریلیا پھر ایشز جیت گیا

بھارتی ٹیم نے6 میچز میں سے 3 جیتے ہیں۔چونکہ 2 ڈرا کھیلے ہیں۔42 پوائنٹس کے ساتھ 58 کی پوائنٹس شرح لیئے اس کا چوتھا نمبر ہے،ویسٹ انڈیز کے 4 میچز میں ایک فتح کے ساتھ 12 پوائنٹس ،25 فیصد شرح کے ساتھ 5واں نمبر ہے۔نیوزی لینڈ کا  چھٹا نمبر ہے۔انگلینڈ نے 7 میچز کھیلے ہیں۔اکلوتی فتح ہے۔ایک میچ ڈرا ہے لیکن نیٹ رن ریٹ پر اس کے 10 پوائنٹس کٹ چکے ہیں،اس کے پاس باقی 6 پوائنٹس ہیں،اس کی پوائنٹس شرح  صرف 7 فیصد ہے،7 واں نمبر ہوگیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 1 کے فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے والی انگلش ٹیم کے لئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ 2 کے فائنل میں جانا بھی آسان نہیں رہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *