| | | | |

بابر اعظم پھر رابنسن کا شکار،ہاتھ ہوا یا ہاتھ کروایا

 

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم پھر رابنسن کا شکار،ہاتھ ہوا یا ہاتھ کروایا،کھیل رہے تھے یا چھوڑ رہے تھے۔

پاکستان کو تیسرا بڑا نقصان،کپتان بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان پر گہری شکست کے سائے مزید گہرے ہوگئے۔

کپتان صرف 1 رن بناسکے ۔وہ پھر کلین بولڈ ہوئے۔رابنسن پھر گیند باز تھے۔انگلش پیسر نے ان کو پہلی اننگ میں بھی 75 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا تھا۔یوں بابر اعظم کے لئے رابنسن خوف کی علامت بن گئے ہیں۔

امام الحق کا ان فٹ ہونا پاکستانی مفاد میں چلا گیا،رضوان اپنی پوزیشن پر جاگ گئے،ہدف چھوٹا ہوگیا
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفہ کے بعد سے اب تک 3 وکٹیں رضوان 30 ،عبداللہ شفیق 45 اور بابر 1 کرکے گئے۔امام الحق وکٹ پر آگئے ییں۔سعود شکیل ساتھ ہیں۔
پاکستان نے لنچ سے قبل 15 اوورز میں صفر وکٹ پر 64 رنز بنائے ۔اب تک 33 اوورز میں 98 اسکور کئے۔3 آئوٹ تھے ۔یوں 18 اوورز میں 34 رنز کے بدلے 3 بیٹرز گنوائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *