| | | | | |

بابر اعظم کو مہیلا جے وردھنے کی بڑی نصیحت

 

دبئی،کراچی :کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کے لیجنڈری کھلاڑی مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کو اہم ترین نصیحت کردی،ساتھ میں وہ طریقے بھی بتادیئے ہیں جو ان کو واپس فارم میں کرسکتے ہیں ۔

آئی سی سی ریویو پروگرام میں سابق سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔اس سے باہر نکل آئیں گے ۔وہ اپنے عروج ٹائم میں کپتانی اور بیٹنگ دونوں کا لطف لے رہے ہیں۔یہ آسان کام نہیں ہے۔ایشیا کپ ایک ایونٹ تھا،اوپر سے پاکستان اور بھارت مقابلہ کا دبائو ہوتا ہے۔دونوں نے مل کر بابر کو ضرور متاثر کیا ہوگا۔

ایشیا کپ میں بیٹنگ کی ناکامی پر اسے دبائو میں نہیں لانا چاہئے۔مجھے یقین ہے کہ اس پر کوئی دبائو نہیں ہوگا۔ورلڈ ٹی 20 سے قبل ان کو کرسکوں رکھنا ہوگا۔

جے وردھنے کہتے ہیں کہ کپتان ہونا،اوپر سے بہترین بیٹر ہونا آسان کام نہیں ہے۔ایک حقیقت اور ہے ۔بیٹنگ ایک الگ چیز ہے اور کپتانی الگ۔بابر کو دونوں میں فرق رکھ کر جینا ہوگا۔

ورلڈ ٹی 20 میں جاتے ہوئے وہ بھول جائیں کہ وہ کپتان ہیں۔یاد رکھیں کہ وہ ایک بیٹر ہیں ،اس پر توجہ کریں۔دونوں کو الگ الگ سنبھالنا ہوگا۔فرق رکھ کر چلنا ہوگا ۔

پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز،پہلا میچ آج،کون کھیلے گا،کون جیتے گا

بابر اعظم کے پاس ورلڈ ٹی 20 سے قبل انگلینڈ کے خلاف طویل سیریز ہے۔نیوزی لینڈ میں 3 ملکی کپ ہے اور پھر وارم اپ میچز بھی۔فارم بحال کرسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *