| | |

متعدد پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت،بھارت ویسٹ انڈیز میچز متاثر ہونے کا امکان

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

File photo

انٹرنیشنل کرکٹ پر کورونا کا خوفناک حملہ،متعدد  پلیئرزو کوچنگ اسٹاف کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا،تمام کو آئی سولیشن میں بھیج دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی شیڈول میچز متاثر ہوسکتے ہیں،اس کا انحصار کووڈ کے اگلے رائونڈ پر ہوگا،چند گھنٹوں میں اہم اعلان متوقع ہے۔

سلمان بٹ کو سرفراز کا گھٹیا طعنہ،رضوان اور فواد عالم بول پڑے تو کیا رہے گا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ چکی ہے۔بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز 6 فروری سے شیڈول ہے،اس سے صرف 4 روز قبل اس وقت بڑا دھماکا ہوگیا ہے،جب بھارتی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں سمیت 5 ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ان میں کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔متاثر پلیئرز میں شیکھر دھون،شری یاس ایئر اور جیکوارڈ شامل ہیں۔باقیوں کے نام سامنے نہیں آئے۔

بھارت میں ایک روزہ سیریز خالی گرائونڈز میں کھیلی جائے گی لیکن اب کووڈ اٹیک کے بعد حالات بدلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔اس لئے اب دونوں سائیڈز کے کورونا ٹیسٹ کی کلیئرنس ضروری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچز کے شیڈول میں ردوبدل کا بھی امکان ہے،جمعرات کی صبح اس حوالہ سے مزید بڑے فیصلے کی توقع ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔روہت شرما کی قیادت میں انڈین ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *