| | | | |

بابر اعظم کی ویڈیوز چلادی گئیں،پیٹ کمنز پھر بھی معترف

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کی ویڈیوز چلادی گئیں،پیٹ کمنز پھر بھی معترف۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچسےقبل آسٹریلین کیمپ اور اس کے کپتان وٹیم منیجمنٹ کو پاکستانی بائولرز سے کوئی خوف نہیں ہے،وہ انکو کسی کھاتے میں نہیں گن رہے ہیں،البتہ بیٹنگ میں بابر اعظم کی کلاس کا اعتراف کرکے اس کا توڑ کررہے ہیں۔

پاکستان کے پرتھ لینڈ کرتے ہی آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون لیک،نہایت خوفناک پلان

آسٹریلینز کو ان کے تھنک ٹینک اور ٹیم اینالسٹ نے کچھ ایسی ویڈیوز دکھائی ہیں کہ جن میں بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں کہاں کہاں کمزور ہیں اور یا تیز پچز وشاٹ بالز پر انہیں کہاں کیچ آئوٹ کروایا جاسکتا ہے۔یہ سب ہر روز ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود ہ بابر کی تیکنیک کا اعتراف کررہے ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز  نے کہا ہے کہ ہاں بابر میں بہت زیادہ کمزوریاں نہیں ہیں۔ کافی سخت تکنیک ہے۔ ہر گراؤنڈ میں اسکور کر سکتا ہے اس لیے وہ سخت محنت کرنے والا ہے۔ وہ اس وقت دنیا بھر کے بلے بازوں کے اوپری حصے میں ہے، اس لیے اگر آپ انہیں باہر نکالتے ہیں تو یہ ہمیشہ اطمینان بخش ہوتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلاجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *