| | | | |

بابر،نسیم،نوازناکام،پہلے میچ میں شکست،آج دوسرے معرکہ میں کئی پاکستانی مقابل

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

بابر،نسیم،نوازناکام،پہلے میچ میں شکست،آج دوسرے معرکہ میں کئی پاکستانی مقابل۔نسیم شاہ کا جنون اور بابر اعظم کارعب کولمبو سٹرائیکرزکے کام نہ آیا،لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل )2023 کے افتتاحی میچ میں اسے جافنا کنگز نے 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔کولمبو میں شروع ہونے والی ایل پی ایل 2023 میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا تجربہ ناکام رہا۔

سٹرائیکرز نے ٹاس جیتا۔پہلے بائولنگ کی۔جافنا نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 173 اسکور کئے۔توحید ہریڈوئے نے 54 رنزبنائے۔نسیم شاہ کو ایک وکٹ ملی۔محمد نواز وکٹ کا کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔جواب میں کولمبو سٹرائیکرزکیلئے بابر اعظم شروع سے ہی مشکلات میں رہے۔اننگ کے ابتدائی 3 اوورز میں انہوں نے 6 بالیں مطلب ایک اوور کھیل ڈالا،اس وقت تک 3 اسکور تھے لیکن چوتھے اوور کی چوتھی بال پر 33 کے مجموعہ پر بابر اعظم 7 رنزبناکر پریرا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔انہوں نے 8 گیندیں کھیلیں۔اس کے بعد اننگ نہ سنبھل سکی۔کپتان نروشن ڈکویلا کے34 بالز پربنائے گئے 58 رنزبھی کم تھے۔محمد نواز3 اور نسیم شاہ صفر پر گئے۔کولمبو ٹیم 2 گیندیں قبل 152 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔ہرڈوس ولجوئن نے 3 آئوٹ کئے۔

ایل پی ایل 23،نسیم شاہ اور افغان بیٹر میں تلخی

ایل پی ایل 2023 میں آج 31 جولائی کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔دوپہر کو اڑھائی بجے گالے ٹائٹنز اور دمبولا اورا کھیلیں گے۔یہ میچ کولمبو میں ہوگا۔شام  کینڈی اور کولمبو سٹرائیکرز مقابل ہونگے۔بابر اعظم کے مقابل ٹیم میں فخرزمان ،آصف علی،محمد حارث،محمد حسنین،آصف جمال ہوسکتے ہیں۔دن کے پہلے میچ میں  شاہ نواز دھانی سمیت کئی سٹارز ایکشن میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *