| | |

بال ٹیمپرنگ،پاکستانی ٹیم پر5 رنزجرمانہ،میچ تنازعہ

 

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

بال ٹیمپرنگ،پاکستانی ٹیم پر5 رنزجرمانہ،میچ تنازعہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم پر پھر بال ٹیمپرنگ ثابت۔موقع پر جرمانہ ہوگیا۔واقعہ ہرارے میں ہوا۔پاکستان شاہینز (پاکستان اے) زمبابوے سلیکٹ کے خلاف ایکشن میں تھا۔ چھٹے غیر سرکاری ون ڈے میچ میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔نتیجہ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔

پاکستان اے ٹیم پاکستان شاہینز کے نام کھیل رہی تھی، ہرارے میں زمبابوے سلیکٹ کے خلاف چھٹا غیر سرکاری ون ڈے کھیلا ۔یہ میچ ایک تنازعہ کا شکار ہو گیا ۔ پاکستان شاہینز  نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،اس کو بال ٹیمپرنگ کے جرم میں سزا دی گئی ۔امپائر اکنو چابی نے دورہ کرنے والی ٹیم کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے زمبابوے سلیکٹ ٹیم کو 5پنالٹی رنز سے نوازا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ کیسے کی گئی یا اس کا قصوروار کون تھا لیکن کرکٹ کے قوانین میں کہا گیا ہے کہ اگر امپائروں کو یقین ہے کہ گیند کی حالت غیر منصفانہ طور پر تبدیل کی گئی ہے تو وہ بلے بازوں کو اس کا متبادل طلب کرنے کا اختیار دے سکتے ہیں۔

زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز چار دو سے جیت لی۔ ہفتے کے روز ہرارے میں کھیلے گئے چھٹے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرلی جس کی خاص بات کریگ ارون کی 195 رنز کی شاندار اننگز تھی۔پاکستان شاہینز کی طرف سے مبصر خان نے بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔پاکستان شاہینز کے کپتان کامران غلام نے ٹاس جیت کر زمبابوے سلیکٹ کو پہلے بیٹنگ دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں پر 385رنز بنائے جو اس سیریز میں بننے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔جواب میں پاکستان شاہینز 49 اعشاریہ 2 اوورز میں 353 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *