چیمپیئنز ٹرافی ،بنگلہ دیش کی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی
دبئی۔کرک اگین رپورٹ ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ ون سائیڈڈ ہونے لگا۔ دبئی میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کیا شروع کی کہ اس کے بیٹر بیٹ پکڑنا بھول گئے۔
نویں اوور سے پہلے 35 رنز پر اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں اس میں سے محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ یوں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کا اغاز انتہائی تباہی والا ہے۔
- اگر یہی صورتحال رہی تو بھارتی کرکٹ ٹیم ون سائیڈڈ مقابلہ جیت جائے گی جو کہ پاکستان کے لیے اچھی خبر نہیں ہوگی