| | |

بین سٹوکس کا لاٹھی چارج ،کیویز بد حال،انگلینڈ کی ایک اور جیت

 

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

 

بین سٹوکس کا لاٹھی چارج ۔کیویز کا مار مار کر بھرکس بنادیا۔اوول میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 186 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر 4 میچز کی سیریز میں 1_2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اوول میں ورلڈکپ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے جاندار پرفارمینس پیش کرکے سب کے لئے الارم بجایا ۔ٹیم 11 گیندیں قبل 368 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ڈیوڈ میلان نے 96 رنز بنائے لیکن بین سٹوکس انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ میں بڑی اننگ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔سٹوکس کے سٹروکس تھے کہ غصہ تھا۔انہوں نے 124 بالز پر 182 کی اننگ کھیلی۔15 چوکے اور 9 چھکے تھے۔وہ 45 ویں اوور میں آئوٹ ہونے والے چھٹے بیٹر تھے۔ڈبل سنچری نہ کرسکے۔ٹرینٹ بولٹ کی 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں بے فائدہ گئیں۔

جواب میں بلیک کیپس39 اوور میں 187 پر آئوٹ ہوگئے ۔کرس واکس اور لیام لونگسٹن نے 3،3 آئوٹ کئے۔انگلینڈ 181 رنز سے جیت گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *